چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟
شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم سے شروع ہوں گی۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
آن لائن کے علاوہ شائقین کرکٹ متعلقہ میچوں کے ٹکٹ پاکستان کے 26 شہروں میں ٹی سی ایس کے 108 مراکز سے بھی خرید سکیں گے، جو پاکستان کے معیاری وقت میں ایک ہی تاریخ اور وقت سے شروع ہوں گے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ منگل کو پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا
9 مارچ بروز اتوار کو شیڈول فائنل کے لیے، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کی تکمیل کے بعد شائقین کو دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 19 روز کے دوران 15 ہائی اسٹیک میچ کھیلے جائیں گے، جس میں دنیا کی 8 سرفہرست ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت ٹی سی ایس چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت ٹی سی ایس چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ کے ٹکٹ کے لیے
پڑھیں:
مائیکرو سافٹ، گوگل چیف نے کتنے ارب میں ٹیم خریدی؟
سلیکون ویلی کی ارب پتی شخصیات نے انگلش دی ہنڈرڈ ایونٹ میں لندن اسپرٹ 145 ملین پاؤنڈ (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 ارب 58 کروڑ 42 لاکھ سے زائد) میں خرید لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کنسورشیم میں مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی، میجر لیگ کرکٹ کے شریک فاؤنڈر اور ٹامز انٹرنیٹ کے وائس چیئرمین ستیان گجوانی، ٹیک ایگزیکٹیو نیکش اروڑا و دیگر شامل ہیں۔
ہنڈریڈ ٹیم لندن اسپرٹ میں 49 فیصد حصص کیلئے لگنے والی بولی کی جنگ پالو آلٹو نیٹ ورکس کے نیکش اروڑا نے جیتنے کے بعد انگلش کرکٹ کو ملٹی ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ آئی پی ایل فرنچائزز کے کنٹرول سنبھالنے کا امکان رد
کرک انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم کی بولی کی قیادت ستیان گجوانی اور نیکش اروڑا نے کی تھی تاہم کنسورشیم میں مجموعی طور پر 11 افراد شامل ہیں، جن میں سے 5 کے نام ابھی تک عوامی طور پر سامنے نہیں آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ پیسوں کیلئے انگلش بورڈ 6 فرنچائزز کی فروخت کا منصوبہ بنالیا
اسی طرح میجر لیگ کرکٹ ٹیم واشنگٹن فریڈم نے ویلز فائر کے شیئر 65 ملین پاؤنڈ میں خریدے۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہر ٹیم کے صرف 49 فیصد شیئر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 51 فیصد حصص اپنے پاس رکھے تھے۔