GUJRANAWALA:

نامعلوم ملزمان نے جھنگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا  جارہا ہے۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے  ہوئی جو سگے بھائی تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ واقعہ پرانی  دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی

تصویرـ ویڈیو گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل گیا جبکہ دوسرے کو جلانے سے بچا لیا، پولیس کے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

آج بھی قاتل ڈمپر نے کراچی میں 3 جانیں لے لیں

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، رات گئے بھی لانڈھی 89 ڈبل روڈ پر ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپروں کی ٹکر سے 7 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور میں فائرنگ، بھائی جاں بحق، بہن زخمی
  • صوابی: بیوی کی ناراضی پر دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی
  • حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق
  • فیصل آباد: ملزمان کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق
  • امریکی گلوکار کا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، 1 شخص ہلاک
  • جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
  • کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
  • کراچی، لانڈھی کے قریب مال بردار ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
  • تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ایک زخمی