پاکستان جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، لیکن فارم 47 پر کسی اور کو جتوادیا گیا، ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم 47 کے ذریعے جیتے،کراچی میں لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا،ایم کیو ایم کو بھی دھاندلی سے سیٹیں دی گئیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق جس کی نشستیں ہیں اسے دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو 80 فیصد پارلیمنٹ خالی ہوجائےگی، حیرانی ہے پی ٹی آئی فارم 45 کے مؤقف سے دستبردار ہوگئی، ری الیکشن کا مطالبہ حکومت کو تسلیم کرنے اور دھاندلی کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
تحریک انصاف کو 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیے جانے کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
کشمیر کا حل صرف جہاد ہے،قوم غزوہ ہند کی تیاری کرے،حافظ طاہر مجید
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندازمیں منایاگیا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈتا حیدر آباد پریس کلب تک ایک بڑی ’’یکجہتی کشمیرریلی‘‘ نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلا می ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید نے کی۔ ریلی سے نائب امیر عقیل احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، سابق صدر مشتاق احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و صد ر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالباسط خان، حافظ سفیان اور صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد عرفان قائمخانی نے خطاب کیا۔ناظمین رونزاور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ریلی کوہ ِنورچوک،حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے ہاتھوں میں بینر پلے،کارڈ،قومی پرچم اوکشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔ یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ جماعت اسلامی کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔5فروری قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے ساری دنیا کے تمام حریت پسندوں کو پیغام دیا کہ حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر جبر و تشدد کے باوجود کشمیری ثابت قدم ہیں اور عزم و استقامت کی لازوال تاریخ مرتب کررہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ ہمارے حکمراں کمزور اور مصلحت پسندی کا شکار ہیں ،انہوں نے کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم اٹھے اور غزوہ ہند کی تیاری کرے کشمیر کا حل صرف جہاد ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کی تحریک ہے ،پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیرکے لوگوں کے حق خودارادیت کی سپورٹ کیاہے اور ان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔یوم یکجہتی کشمیر تسلسل کے ساتھ منایا جا رہا ہے لیکن اب قاضی حسین احمد مرحوم نے یہ یوم اس لیے تجویز کیا تھا کی اس کے ذریعے سے پاکستانی نہ صرف قوم، پاکستانی مقتدر طبقہ، پاکستان فوج کشمیر کے لیے آگے بڑھے اور جدوجہد میں شریک ہو، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں نے اس علاقے کو متنازع قرار دیا ہے، کشمیر میں آج بھی ہر ایک تیسرے آدمی پر بھارتی فوج کھڑا ہوا ہے اور اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ کشمیر مقبوضہ علاقہ ہے،یہ اس بات کا ثبوت کے یہ قبضہ شدہ علاقہ ہے،کشمیر کے لوگوں نے فلسطینیوں سے جدوجہد، قربانی کا راستہ سیکھا ہے، مودی کا ایجنڈا ہندوستان میں نفرت پھیلا رہا ہے، نفرتوں کا ایجنڈا جاری نہیں رہے سکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں فرعون کے آگے سر نہیں جھکایا جا سکتا،الحمد اللہ آج بھی جماعت اسلامی ساری دنیا کے اندرکشمیر کی ترجمانی کر رہی ہے۔کشمیری نوجوانوں سے جیلیں بھر دی گئی ہیں۔ان شاء اللہ اہل کشمیر کا ایجنڈاور ا پاکستان کی تکمیل کے ایجنڈے کو جماعت اسلامی مکمل کر کے رہے گی۔ پاکستان کے عوام پاکستان کومکمل کرنے کے لیے آج بھی اہل کشمیر کے ساتھ ہیں بھارت کی فوج اور اس کے شدید مظالم آزادی کشمیر کی جدوجہدکومضبوط کررہے ہیں۔