ملتان: شادی کا جھانسا دیکر شہری کو لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان میں شادی کا جھانسا دے کر شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے والد کو پیسے ٹرانسفر کرنے کا کہا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔
کراچی علاقے لیاری موسیٰ لین میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ فائرنگ کرنے والے گرفتار پولیس اہلکار دولہا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ڈاکس تھانے میں درج کر لیا گیا۔
ملزم نے لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی تھی اور خود کو لندن کا رہائشی بتایا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے جس دن لندن سے واپسی کا کہا اس دن کوئی فلائٹ نہیں تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔