پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔دوسری جانب بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا کہ آج کےمیچ کا پلان سادہ ہے،لائن و لینتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سابق کرکٹر محمد عامر کرکٹر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی سامنے لے آئے
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، ان کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
خیبرپختونخوا : نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین برطرف