روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں منفرد کلب کا حصہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
روہت شرما نے انگلینڈ سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرکے منفرد کلب میں دھونی اور کوہلی کے ہمراہ جگہ بنالی۔
روہت شرما کا بطور کپتان 50 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا، وہ اس منزل تک پہنچنے والے 8ویں کرکٹر بنے۔ اب تک 49 ون ڈے میں روہت 35 میچز جیت چکے ہیں، ان کی جیت کا تناسب 70فیصد رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛ روہت شرما نے ون ڈے میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستانی اسٹار بدستور سرفہرست
دھونی سب سے زیادہ 200 ون ڈے میں کپتان رہے۔ ان کے بعد محمد اظہرالدین (174)، سارو گنگولی (146)، ویرات کوہلی (95)، راہول ڈریوڈ (79)، کپیل دیو (74) اور سچن ٹنڈولکر (73) بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
دھونی 72 ٹی 20 میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے ساتھ سرفہرست ہیں، روہت شرما اب تک 62 اور ویرات کوہلی 50 میچز میں یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روہت شرما ون ڈے میں
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔