پاکستانی طلبا نے مصر میں بھارت کو دھول چٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستانی طلبا نے مصر میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا، الازہر یونیورسٹی کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کردیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ایرواسپیس مقابلے، برونز ایوارڈ پاکستانی طلبا کے نام
مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ الازہر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسلامک مشن سٹی اسٹیڈیم قاہرہ میں کھیلا گیا، فائنل مقابلے میں پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے بھارتی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
جامعہ الازہر کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کے طلبا کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔
10 اوورز کے میچ میں بھارتی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کی، پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور فائنل میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کے تاریخی دینی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان
اس موقع پر پاکستانی سفارت خانہ قائرہ نے بھی پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی، دیگر ممالک کی طرح پاکستانی طلبا کرکٹ ٹیم کی سرپرستی پاکستانی سفارتخانہ قائرہ نے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان پاکستانی طلبا جامعہ الازہر سفارتخانہ کرکٹ ٹورنامنٹ مصر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پاکستانی طلبا جامعہ الازہر سفارتخانہ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستانی طلبا کرکٹ ٹورنامنٹ جامعہ الازہر
پڑھیں:
اسٹیڈیم کے معاملے پر پاکستان کو استثنیٰ، بھارت آگ بگولہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عام طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے ایونٹ سے قبل آئی سی سی نے یہاں پر پی سی بی کو سہ ملکی سیریز کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے جو 8 فروری سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ یہ سیریز پہلے ملتان میں شیڈول تھی تاہم پی سی بی نے اسے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی منتقل کردیا۔
پاکستان چیمپئینز ٹرافی سے قبل ان دونوں وینیوز کی مکمل جانچ کرنا چاہتا ہے، اس لیے آئی سی سی نے خصوصی استثنیٰ دیتے ہوئے اپنے سپورٹ پیریڈ میں پی سی بی کو میچز کے انعقاد کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں:اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم اَپ گریڈ کرنیوالے مزدور بنیں گے مہمان
اس سے قبل بھارتی میڈیا اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن سے متعلق مسلسل منفی خبریں پھیلارہا تھا کہ اگر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل نہ ہوئی تو آئی سی سی ٹورنامنٹ کو منتقل کرسکتا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام آہستہ ہونے کی وجہ سے بورڈ صحافیوں کو اسٹیڈیم جانے نہیں دے رہا۔