2025-02-04@18:56:17 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«کرکٹ ٹورنامنٹ»:
کراچی : ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظفر ریاض فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ہمارے ادارہ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے نچلی سطح پر ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں اور ہم کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر منعقد کردہ آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی جناب ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
میلبرن(اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل رائونڈر میچل مارش کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف کا شکار تھے جس کے سبب وہ اب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے دوران میچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ مدھو کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اپنے نام کرلیا، فاتح ٹیم نے سنسی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد گلشن کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 9 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دیکر فاتح کا اعزاز اپنے نام کیا، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ محمد اسمعیل شاہ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ یوتھ اسپورٹس (SYS) کے زیر انتظام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل برقی قمقموں کی روشنی میں مدھو کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ اور گلشن کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے درمیان کھیلا گیا، دونوں...
افغانستان(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔دنیائے کرکٹ کا انوکھا رن آؤٹ ، شائقین بھی دنگ رہ گئے،شاہ پور نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں جبکہ انہوں نے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔افغان فاسٹ باؤلر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 43 وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی ، گروپ مچیز اور سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کل سے ہی ہوگا ۔ پی سی بی کے مطابق جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہونگی، دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا،شائقین خود کو رجسٹر کرالیں ۔ فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے ۔ چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید...
چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے لیے ایک شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی طرف سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2022 میں بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے 61 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پہلا پاکستان زندہ آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہدادپور کے عبدالسلام تھہیم کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں پیرا ڈائز کرکٹ کلب اورا سٹوڈنٹ کرکٹ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ پیراا ڈائز کرکٹ کلب شہدادپور (156 کا ٹارگٹ دیا تھا) کی ٹیم نے 35 رنز کے ساتھ جیتا جبکہ اسٹوڈنٹ کرکٹ کلب ٹنڈو آدم کی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ صرف 135رنز 20 اوور میں بنا سکی، اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی صحافتی و سماجی شخصیت سید ارشاد ظفر بخاری،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضلعی چیئرمین اسرار خاصخیلی، معروف صحافی عمران خان آرائیں اور عمران قمر ملک، منور ابڑو، نذیر عباسی، استاد خورشید عالم قریشی نے...
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ زائع کے مطابق ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو...
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو ہر گزرتے سیزن...
آئی ایل ٹی 20 خطے میں کرکٹ کا تصور بدل رہا ہے، اینڈریورسل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز دبئی : آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریورسل نے آئی ایل ٹی 20 کے اہم اثرات پر روشنی ڈالی ہے جس کا مقصد نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں کھیل کا فروغ ہے۔ بچوں کو دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے مشہور اسٹیڈیمز میں سافٹ بال کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع فراہم کرنے سے لے کر ترقیاتی پروگراموں میں اضافے تک، رسل نے خطے میں کرکٹ کی کامیابی اور مستقبل کی صلاحیتوں پر بات کی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی جانب سے تمام شراکت داروں کے...
دبئی : آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریورسل نے آئی ایل ٹی 20 کے اہم اثرات پر روشنی ڈالی ہے جس کا مقصد نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں کھیل کا فروغ ہے۔بچوں کو دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے مشہور اسٹیڈیمز میں سافٹ بال کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع فراہم کرنے سے لے کر ترقیاتی پروگراموں میں اضافے تک، رسل نے خطے میں کرکٹ کی کامیابی اور مستقبل کی صلاحیتوں پر بات کی۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی جانب سے تمام شراکت داروں کے کئے ایک جامع اور پرکشش تجربہ پیدا کرنے کی غرض ہونے والے مختلف اقدامات میں روزانہ پری میچ سرگرمیاں بھی شامل ہے جو بچوں...
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
دبئی () ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔ دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے...
آئی ایل ٹی 20 کا رواں سیزن پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے،شعیب اختر shoaib akhtar WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف...
کراچی : جمیل احمد زون6 وائٹس کے نقاب شفیق کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون دو وائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنائے۔ محاب فرقان نے 5 چوکوں کی مدد سے 47 اور حارث نوید نے 33 رنز بنائے۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ تین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس بشمول کراچی میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1-، پاکستان کے بمپر ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر کے اہم ٹورنامنٹس ہوں گے۔ریڈ بال کے علاوہ وائٹ بال کے ٹورنامنٹس پر بھی توجہ دی جائے گی، جس میں ایک 50 اوور کا لسٹ-اے ایونٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک نان فرسٹ کلاس تین روزہ ٹورنامنٹ شامل ہے۔ ایج گروپ کرکٹ میں U15 اور U17 ٹورنامنٹس، اور چیمپئنز U19 ون ڈے کپ اور تین روزہ ٹرافی کے ساتھ ساتھ کچھ دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ تینوں ایونٹس خواہشمند اور باصلاحیت کرکٹرز کے لئے ایک واضح راستے کا کام...