دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی بنیاد پر ہوئے ڈی آئی اے ایمریٹس ہلز، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ونچیسٹر اسکول اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔شارجہ کرکٹ اکیڈمی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔ جے دیو گٹانی نے 3 اوورز میں 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت جیمز ماڈرن اکیڈمی نے شارجہ کرکٹ اکیڈمی کو 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد جیمز ماڈرن اکیڈمی نے باآسانی 7.

4 اوورز میں ہدف حاصل کرکے آٹھ وکٹوں سے ٹائٹل جیت لیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، آل رائونڈر میچل مارش ٹورنامنٹ سے باہر

میلبرن(اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل رائونڈر میچل مارش کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف کا شکار تھے جس کے سبب وہ اب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے دوران میچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے

متعلقہ مضامین

  • ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ، زون 6نے ٹورنامنٹ جیت لیا
  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ آج شروع ہو گا
  • چمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، آل رائونڈر میچل مارش ٹورنامنٹ سے باہر
  • کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ مدھو کلب نے جیت لیا
  • ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا
  • دبئی سے ماسکو جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • آئی ایل ٹی20، شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو شکست دیدی
  • آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی