Al Qamar Online:
2025-01-23@14:38:52 GMT

ارش دیپ سنگھ کا بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں بڑا کارنامہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

ارش دیپ سنگھ کا بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں بڑا کارنامہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے لیے ایک شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ 

کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی طرف سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

2022 میں بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے 61 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ 

اس سے قبل بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اسپنر یوزویندر چہل کے پاس تھا، جنہوں نے 79 میچز میں 96 وکٹیں حاصل کیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا

پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال سے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا جواب بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے دوران دیا جائے گا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ جرسی پر پاکستان کا لوگو لگوانے، کپتان روہت شرما کا کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے نہ بھیجنے کے فیصلے پر خاموش رہنا چاہیے، مجھے لگتا ہے 'خاموشی' بہترین جواب ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ''پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے فیصلوں کی پرواہ نہیں ہے، وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، کیا نہیں، اگر وہ ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض ہے تو نہ چھاپیں، اگر روہت شرما افتتاحی تقریب میں نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں! البتہ ای میل کے ذریعے پی سی بی اپنا احتجاج ریکارڈ کروادے''۔

مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے

باسط علی نے کہا کہ ''پاکستان کو بھی اگلے ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے دوران بھی یہی رویہ اختیار کرنا چاہیے جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا 2026 میں مشترکہ طور پر کریں گے''۔

انکا کہنا تھا کہ ''پاکستان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس سے عالمی کرکٹ اور جے شاہ کو نقصان پہنچے گا، پاکستان اپنی جرسی پر بھارت کا نام چھاپنے سے انکار کرسکتا ہے، ہمارا کپتان بھی وہاں نہیں جائے گا رکھ لیں آپ کیپٹنز میٹ!۔''

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اور بی سی سی آئی کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اتنا کمزور نہیں کہ آپ کو جواب نہ دے سکے، البتہ دونوں ممالک کا رویہ کرکٹ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیں: جرسی تنازع: پی سی بی کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے

بھارت نے آخری بار ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ 2023 ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے ہندوستانی سرزمین کا رخ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اختلافات، انجریز نے بھارتی خیمے کا رخ کرلیا، شامی کی فٹنس پر سوالیہ نشان
  • جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا
  • ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 44 فیصد سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے
  • اسی طرح
  • ٹیم کی جرسی پر پاکستان نہ لکھنے کا معاملہ: بی سی سی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے
  • چیمپئنز ٹرافی، سارو گنگولی نے اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا
  • الخدمت نے 2024میں خدمات کے کئی سنگ میل عبور کیے : نویدعلی بیگ