آئی ایل ٹی 20 کا رواں سیزن پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے،شعیب اختر shoaib akhtar WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے

ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے جس سے ناقابل فراموش ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سفیر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ گزشتہ برس اس سال بھی محنت کی گئی وہ حیرت انگیز تھی۔

یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ لوگ ٹورنامنٹ میں شامل ہوتے ہیں اور اس میں مشغول ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سیزن اس سے بھی بہتر ہوگا۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ میلے میں دنیا کے چند بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ کے 15 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمدورفت کے دوران ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک جام سے بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لیے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہی فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
  • بھارت مانے یا نہ مانے ہم کہیں گے کہ کلبوشن کو انہوں نے ہی بھیجا ہے، جسٹس محمد علی مظہر
  • سعودی عرب ، مکہ پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع
  • میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل
  • شعیب اختر کا پی ایس ایل میں ’پنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے نئی فرنچائز کا مطالبہ
  • قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور
  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائز؛ پنڈی ایکسپریس!
  • یہ غزہ کے بچے ہیں
  • پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
  • 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم