بھارت کیخلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، سرفراز احمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔
لاہور کے شاہی قلعے میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی، پی سی بی کے آفیشلز کے ساتھ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلیے آنے والی ٹیموں اور آئی سی سی عہدیداران کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، جیت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کبھی اچھا کھیلتی ہے تو کبھی ڈاؤن ہوجاتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلہ، راکھی ساونت کا گول مول بیان سامنے آگیا
پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہشمند بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے گول مول بات کردی۔چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقینِ کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں۔
اب حال ہی میں راکھی ساونت کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے نا صرف لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں بلکہ کیویز اور شاہینوں کے اس مقابلے میں شاہینوں کی جیت کے لیے پُرامید بھی تھیں تاہم ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
راکھی ساونت وائرل ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں اتوار کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے پُرجوش دکھائی دیں اور کہا کہ اصل مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، جب پاکستان اور بھارت مدِ مقابل ہونگے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پاک بھارت میچ میں چوتھی امپائر ہوں گی اگر میچ یہاں وہاں ہوا تو میں تو ہوں ہی۔