2025-02-27@22:45:35 GMT
تلاش کی گنتی: 912
«اے سی سی»:
(نئی خبر)
وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اکتوبر کے بجائے جون 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے امریکی روٹس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی آڈٹ اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی ماہرین کا ایک وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان آنے کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری...
ویب ڈیسک: خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں...
اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری میں اب ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے، حکومت نے اس عمل کو اکتوبر کے بجائے جون میں مکمل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو نئے ٹاسک سونپتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بعد نجکاری کی جائے گی۔ امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کے طیاروں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی...
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اقوام متحدہ کے جوہری واچ ڈاگ ادارے کے سربراہ رافیل گورسی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کا وقت ہاتھ سے نکال رہا ہے۔ کیونکہ ایران نے یورینیئم کی افزودگی کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ جو کہ اسلحہ سازی کے درجے کے قریب کے معیار کی ہے۔رافیل گورسی عرب ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی ایرانی معاملے پر نئی قیادت کے ساتھ سیاسی مشاورت کی کوئی صورت پیدا نہیں ہوئی ہے۔ تاہم وہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں کسی جامع رپورٹ کے جاری کرنے میں ابھی التوا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے مطالبہ کیا...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،8کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں79لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد،راولپنڈی میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا،لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد، سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔ ’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل...
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید ملاقات کررہی ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید ملاقات کررہی ہیں
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتون اوّل اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکین اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ایسے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سب سے چھوٹی بہن، سندھ کے شہر نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر بلامقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون...
معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔ ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟” اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!” یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج...
ملک کے دیگرہوائی اڈوں پربارودی مواد کا سراغ لگانے والی 18جدید مشینیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگرملکی ایئرپورٹس پربارودی مواد کی نشاندہی کے لیےنصب جدید برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بارودی مواد کی نشاندہی کے لیےجدید مشینیں برطانیہ سےسول ایوی ایشن اتھارٹی(ادارے کی دوحصوں میں تقسیم سے قبل)نےحاصل کی تھیں،مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنانا تھا۔ مشینیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹس کےلیےحاصل کی گئی تھیں،مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ممکن ہوگی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن، مرحلہ واربندش کا آغاز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سمز انگلینڈ کی غیر قانونی استعمال ہورہی ہیں، یوکے کی سمز یہاں پر باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو سستی بھی ہیں اور پہلے سے ایکٹو بھی ہیں۔ ’یعنی آپ سمز لیتے ہیں، کوڈ انٹر کرتے ہیں اور آپ کی سم ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگ اپنی شناخت چھپانے...
—فائل فوٹو ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزم منظم گینگ کا کارندہ ہے۔ سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے روٹ پرمٹ برآمد کر لیے گئے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو دبئی، سعودی عرب، یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم لیتا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے ملزم کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت میاں حسن کمال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فلیٹ کی خریداری کے 60 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا۔ ملزم فراڈ کر کے بیرون ملک فرار...
بہار تہوار کی تقریبات میں اے آئی ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چائنہ میڈیا گروپ کے 31 جنوری کو نشر کئے گئے غیر مادی ثقافتی ورثہ گالا 2025 کے دوران 10 روبوٹ کتوں کے غول نے ایک روایتی رقص کے گانے پر بہترین ہم آہنگی سے کودتے،گھومتے اور جھومتے ہوئے اپنی بے عیب چالوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔یہ شاندار فن کا مظاہرہ جلد سوشل میڈیا پر چھا گیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ’’سب سے سرشار رقاص‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر حیرت کا اظہار کیا۔ گالا کے دوران رقص کرنے والے لائٹ 3 ماڈل ہانگ ژو میں قائم کمپنی ڈیپ روبوٹکس کی چست...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا، ان کو بیرون ممالک جانے سے روکا جائے۔ڈی جی امیگریشن کا خط ملک کے ایئرپورٹس پر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ رشید سولنگی پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے تھے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میاں سرفراز ٹاؤن حیدرآباد میں سی بی اے کے لئے ریفرنڈم نیشنل لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ اسٹاف یونین کی بھاری اکثریت سے کامیابی، مدمقابل متحدہ لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ ورکرز یونین صرف44ووٹ لے سکی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی نو میونسپل کارپوریشنز میں سے سب سے پہلے میاں سرفراز ٹاؤن کارپوریشن میں سودا کار ایجنٹ سی بی اے کے لئے 13فروری کو انتخاب ہوا دن بھر گہماگہمی رہی محکمہ لیبرافسران کی زیر نگرانی ہونے والے ریفرنڈم میں 204ملازمین سے 169نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اسٹاف یونین نے 119 جبکہ ورکرز یونین نے صرف44ووٹ حاصل کئے جبکہ 6ووٹ مسترد کردئے گئے کامیاب ہونے والی اسٹاف یونین جس کا انتخابی نشان گھوڑا تھا کو جماعت...
کراچی( کامرس رپورٹر)شہرقائد کے تاجر وصنعتکار رہنمائوں نے بزنس مین گروپ کے سیکرٹری جنرل اے کیو خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،سیکریٹڑی جنرل(سندھ)حنیف گوہر،سید مظہر علی ناصر اور دیگر رہنمائوں،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ ، سینئر نائب صدر خالد ریاض، نائب صدر محمد ریاض ڈھیڈھی، سابق صدورجاوید بلوانی اوریونس بشیر،نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل اورنائب صدر نعیم حیدر نے معروف تاجر، بی ایم جی کے سیکرٹری جنرل اور...
اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اے این پی جلائو گھیرائو کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اسے جلسے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ اے این پی جمہوری جماعت ہے، کبھی جلائو گھیرائو کی سیاست پر یقین نہیں رکھا، ان کے جلسے پرامن ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ماضی میںبھی پرامن جلسے کئے، ہر جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، اے این پی کو جلسے کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔

ڈیفنس بنگلے سے ملنے والے خون کے نمونوں سے میچ کیلئے مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ذرائع
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے میچ کیلئے لیب بھیج دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔کراچی کے نوجوان مصطفیٰ کو اغوا کیا گیا یا قتل؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے...
پروفیسر ماجدہ کاظمی نے بتایا کہ اسی پروجیکٹ کے تحت اب دنیا بھر کی انگریزی سمیت دیگر زبانوں میں موجود ویب سائٹس کو چند لمحوں میں اردو زبان میں منتقل کرنے پر بھی کام ہو چکا یے اور ایپلیکیشن کی مدد سے نیوز ویب سائیٹ سمیت لوگ اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) میں مزید ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے کتابوں کو زبان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی نے اے آئی کے ذریعے ایک اپلیکیشن تیار کی ہے، جو اردو کی تحریروں کی پکچر فائل یا فونٹ کو editable font/file میں تبدیل کرے گی، جس...
—فائل فوٹو فیصل آباد میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کی پولیس لائن میں نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں آر پی او، سی پی او اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تھا، جہاں ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہوگیا تھا۔ نمازِ جنازہ کی دینی و معاشرتی اہمیتپروفیسر خالد اقبال جیلانیاس کائنات میں دو... بعدازاں اشتہاری سمیت 12 ملزمان کے خلاف تھانا روشن والا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مشہور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالرز کی پیشکش کو مسترد کرنے کی وجہ سامنے لاتے ہوئے وضاحت دی ہے۔ اوپن اے آئی نے حال ہی میں وفاقی عدالت میں ایک خط جمع کرایا، جس میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کی جانب سے کی گئی پیشکش اوپن اے آئی کے خلاف دائر کردہ مقدمے سے متصادم ہے۔ اس مقدمے میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تخلیق کے لیے استعمال ہونے والے اثاثے نجی مفادات کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی پیشکش کا مطلب یہ ہوگا کہ اوپن اے آئی کے تمام اثاثے انہیں اور ان کے ذاتی سرمایہ...
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئی۔لاہور میں پہلی مشترکہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء ریجنل کانفرنس ختم ہو گئی۔اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی آئندہ 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن رہے گی۔ پاکستان کو سی پی اے ایشیاء کا ریجنل سیکریٹریٹ قرار دے دیا گیا ہے، قومی اسمبلی پاکستان سی پی اے ایشیاء کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلیاسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سری...
پنجاب اسمبلی کو سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اگلے 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن رہے گی۔ جبکہ پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا۔ قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا۔ سی پی اے ایشیا کے آئین میں اہم ترمیم، روٹیشن سسٹم کو 3 سال کے بجائے 3 سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔ صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول، پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور...

سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز
سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی...
سعید احمد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، برطانوی سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے پر ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آئندہ ماہ 12 مارچ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کرے گی۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دے دی تو پی آئی...
لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی...
عرفان ملک: ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) ہنگری کے قوم پرست وزیر اعظم وکٹر اوربان نے بدھ کے روز دارالحکومت بڈاپیسٹ میں جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی رہنما ایلس ویڈل کی میزبانی کی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں "جرمنی کا مستقبل" قرار دیا۔ ایلس ویڈل 23 فروری کو ہونے والے جرمن وفاقی انتخابات میں اپنی جماعت کی طرف سے چانسلر کی امیدوار ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ووٹنگ سے محض چند روز قبل ہوئی ہے۔ ویڈل سے ملاقات کے بعد اوربان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "آج میں نے جرمنی کے مستقبل سے ملاقات کی۔ چیئر وومن ایلس ویڈل بوڈاپیسٹ میں آپ...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 66 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کی گئیں۔ مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس جبکہ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ لاہور میں گلشن راوی روڈ پر ملزم کےسفری بیگ میں چھپائی گئی 22.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ملتان میں شاہ...
حیدرآباد ،ایچ ڈی اے واسا مہران ورکرز یونین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جس میں پالیسی سازوں، صنعتی رہنماؤں اور فنانس کے پیشے سے وابستہ افراد نے کاروبار اور مالیات کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پرگفتگو کی۔”Being Bold: From Surviving to Thriving” کے عنوان سے منعقد ہ اس کانفرنس میں معاشی نمو کو آگے بڑھانے، برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کو ذمہ دار رہنما کے طور پر پوزیشن دینے میں AI کے کردار، پائیداری اور مشترکہ خدمات پر زور دیاگیا۔ کانفرنس کے موقع پراے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے ا فتتاحی خطاب کیااور ACCA کے فنانس پروفیشنلز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اے سی سی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید کوشیلڈ دے رہے ہیں

جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بنانے اورپرفارمنس آڈٹ کے لیے5 رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو کمیٹی کاکنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹرپولیس بیورو،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں وزارت داخلہ کو آگاہ کرے گی کہ ایف آئی اے کی کارکردگی کیسی رہی جبکہ کمیٹی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جس میں پالیسی سازوں، صنعتی رہنماؤں اور فنانس کے پیشے سے وابستہ افراد نے کاروبار اور مالیات کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پرگفتگو کی۔”Being Bold: From Surviving to Thriving” کے عنوان سے منعقد ہ اس کانفرنس میں معاشی نمو کو آگے بڑھانے، برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کو ذمہ دار رہنما کے طور پر پوزیشن دینے میں AI کے کردار، پائیداری اور مشترکہ خدمات پر زور دیاگیا۔ کانفرنس کے موقع پراے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے ا فتتاحی خطاب کیااور ACCA کے فنانس پروفیشنلز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اے سی سی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس...
فوٹو فائل فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔فیصل آباد پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزم کی گرفتاری کےلیے جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبیداللّٰہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔
کراچی:پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس انقلابی منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ اس کار کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کسی بھی سطح پر اے آئی کی مدد سے ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہو رہا اور...
کراچی میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس پروجیکٹ میں ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، گاڑی کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا دعوی ہے کہ پاکستان میں اے آئی کی مدد سے اس وقت کہیں بھی ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہورہا اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملک کی وہ پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں کچھ عرصے میں ڈرائیور لیس کار سڑک پر چلتی پھرتی نظر آئے گی جبکہ چھ ماہ میں...
امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردیئےگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔ پروازوں کی حتمی کلیئر نس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ...
اسحاق ڈار کا یو اے ای ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے...
سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین کمپلیکس سیکٹرمیں محفل اظہارتشکرکا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی ملک ابراراحمد،مسلم لیگ(ق) کے چیف آرگنائزرڈاکٹرمحمد امجد،چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ممبرپلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،مسلم لیگ ق ضلع اسلام آباد کے صدررضوان صادق،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،سابق ڈپٹی ڈجی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،ڈائریکٹرسیکورٹی خضرحیات ستی،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان،سٹیٹ بنک یونین...
ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ...
اسلام آباد: ملک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی کارکردگی...
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ کی موجودہ سنگین انسانی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے مزید مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تھانہ مزنگ میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ ملزمان کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی محمد شاہد جاں بحق ہوا۔ مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید نے کہا کہ اے ایس آئی محمد شاہد کو شہید...
—فائل فوٹو وزارت داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ بنانے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5 رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ گجرات: وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر گرفتارفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کرکے لوگوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، ممبرز میں ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی...
ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملک عامر ڈوگر نے پولیس پر پتھراو کیا، سرکاری گاڑی کی ڈنڈوں سوٹوں سے توڑ پھوڑ کی، 5عدد سرکاری پولو سٹک، 2 عدد ہیلمٹ، 3 عدد شیلڈ، 3عدد شن گارڈ چھین کر ملازمان پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ مظفرآباد ملتان میں 10دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 8 فوری کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری، ملتان میں 8فروری کو ہونے والے احتجاج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سمیت 25نامزد افراد پر مقدمہ در ج کرلیا گیا، مقدمہ ملتان کے تھانہ مظفرآباد میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر...
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے فرانس میں مصنوعی ذہانت کا ایک بڑا ڈیٹا سینٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے پیرس میں شروع ہونے والے اے آئی ایکشن سمٹ کے شرکا سے خطاب کیا۔ اس سمٹ میں شریک حکومتوں اور کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد عہدیداروں میں بھارتی وزیراعظم ، امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیراعظم شامل تھے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میںٹینک سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ 18 مشتبہ افراد کے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ منفی آگئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں رکھتیں، تاہم پولیس نے مزید متعدد مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ ایکس ایلون مسک اور دیگر سرمایہ کاروں کے گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کو 97.4 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اس صورتحال کو ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمن کے درمیان مصنوعی ذہانت کو لے کر برسوں پر محیط نجی ٹسل میں اضافے کے طور پر بیان کیا ہے۔ اگرچہ، دونوں شخصیات اوپن اے آئی کے بانی تھے لیکن اب بورڈ آف ڈائریکٹرز سیم آلٹمن کے ساتھ ایک پیج پر موجود ہیں۔ سیم آلٹمن نے اپنے سابق شراکت دار کو ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ لیکن اگر آپ...
وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے اور کویت کے ہم منصب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، جس میں رہنماں نے مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ ملاقات...

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو
اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی. جس میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہے جس کا موضوع ’’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘‘ ہے۔ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات...
علامتی فوٹو لاہور میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں وکلا نے مبینہ طور پر اے ایس آئی پر تشدد کیا۔ اے ایس آئی شاہد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے گیا تھا، وکلا نے دھاوا بول دیا۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب: 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں کو پنجاب پولیس کاسلام ،آئی جی پولیس کے مطابق تشدد کے باعث اے ایس آئی شاہد کی حالت غیر ہو گئی، انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی...
پاکستان اور یو اے ای نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور حکمران شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں مُلکوں نے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں گزشتہ ڈیڑھ سال میں کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ورک ویزے جاری ہوئے؟ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں معیشت، تجارت اور اُن اُمور پر تعاون کو فروغ دینے پر بات کی گئی جو دونوں ملکوں کے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے وژن میں یکساں ہیں، دونوں سربراہان نے سال 2025 کو عمل کو سال بنانے پر زور دیا۔ ترجمان کے...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک تھے ابوظبہی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقتصادی و تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہے جس کا موضوع ’’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘‘ ہے۔ ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم...

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای کی ملاقات: دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور
امارات:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران، صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، اور اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کے...
امریکی ارب پتی آجر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک نے 97 ارب ڈالر میں مصنوعی ذہانت کے نمایاں ترین ادارے اوپن اے آئی کو خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ یاد رہے کہ ایلون مسک نے اوپن اے آئی پر مقدمہ دائر بھی کیا تھا اور اب وہ اِسے خریدنے پر تُل گئے ہیں۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے ایلون مسک کی پیشکش شکریے کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایکس کو 9 ارب ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ایلون مسک اور اُن کے انویسٹمنٹ گروپ نے اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو یہ پیشکش کی ہے تاکہ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 65 افراد سوار تھے، بعدازاں 65 میں سے 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی اور اب ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ان 16 میں سے 7 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایف آئی آئی کے مطابق جاں بحق 7 افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جن میں 6 کا تعلق ضلع کرک اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان...
کراچی (اے بی این نیوز) کراچی سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ جبکہ لاہور سے بھی کئی اڑان نہ بھر سکیں، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی متاثر ہوئی ۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے ریاض پلان کی پرواز ایف تھری 662 بھی اڑان نہ بھر سکیں سی ایس ایس کے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کے مسائل کے حل کیلئے ایکسپریس فیڈرز کی تجویز دی ہے۔پی ٹی اے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سروے کے دوران وائس اور ڈیٹا سروس بہتر پائی گئی، اہم علاقوں میں نیٹ ورک میں بندش کی بڑی وجہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے۔دستاویزات کے مطابق نیٹ ورک کی بندش کے علاقوں میں ضلع سینٹرل، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ اور ملیر کے علاقے شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی پیشگی فعال غیر ملکی سم فروخت کنندگان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں،غیر قانونی موبائل سم فروخت کنندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔چھاپے ایبٹ آباد، سکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے، جہاں ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ چھاپے ایبٹ آباد، اسکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے۔ ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت اور ترسیل میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق ان سم کارڈز کو دھوکہ دہی، غیر مصدقہ رابطوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے...
مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ کا مصنوعی ذہانت کی فرم کو کنٹرول کرنے والی غیر منافع بخش کمپنی کے حصول کے لیے ایلون مسک کی مفروضہ بولی پر کان دھرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک بلینائر ایلون مسک کی قیادت میں ایک کنسورشیم، بشمول اس کے اے آئیا سٹارٹ اپ ایکس اے آئی اور سرمایہ کاری کمپنیوں نے اوپن اے آئی کو کنٹرول کرنے کے لیے97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری پر ایلون مسک کی دلچسپ ٹویٹ مذکورہ بولی ایلون مسک اور سیم...
کراچی: مغوی بچے صارم کی لاش ملنے کے بعد مشتبہ افراد کے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹس آ گئی۔ نارتھ کراچی کی رہائشی عمارت سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کے بعد اسی عمارت کے زیر زمین ٹینک سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کا معما تاحال حال نہ ہوسکا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے صارم کی ہلاکت کے حوالے سے 18 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے تھے اور ان کی رپورٹس آنے کے بعد تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں...
امریکا کے دو ارب پتی افراد ایلون مسک اور سیم آلٹمین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مسک نے اوپن اے آئی اور آلٹمین نے ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں لگادیں۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر سیم آلٹمین چاہیں تو وہ 97 اعشاریہ 4 ارب ڈالر میں اوپن اے آئی خریدنے کو تیار ہیں۔ جواب میں سیم آلٹمین نے کہا کہ پیشکش کا شکریہ مگر ہم اوپن اے آئَی نہیں بیچ رہے، سیم آلٹمین نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم 9.74 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کا اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے تنازع رہا ہے۔ ایلون مسک اوپن...
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمگیر سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکمرانی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبلِ قریب میں حکمرانی کا نیا طور پورے اعتماد اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جاسکے۔ اس گلوبل گورننس ماڈل کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور کارگر بنانا ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ بھارتی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر ایک عالمی اجلاس ہو رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے رہنما اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی سرکردہ شخصیات شریک ہیں۔ یہ دو روزہ اجلاس پیر دس فروری سے شروع ہوا اور اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی ریگولیشن کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنا ہے۔ اس سمٹ میں شریک مہمانوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے۔ ڈیپ سیک کی مقبولیت ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے، ٹرمپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین سیاستدان ڈیپ فیک پورن کا نشانہ پاکستان: مصنوعی ذہانت(اے آئی) پالیسی جلد نافذ کرنے کا اعلان سمٹ کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور بھارتی وزیر...
صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لیے ہیں۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے جس میں ان کی درستگی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔ آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کیخلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ اور اس سربراہ اجلاس میں ریاستوں، حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،9کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔کاروائیوں میں 11کروڑ سے زائد مالیت کی 107.2 کلو گرام منشیات برآمدہوئی،ایف8اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد، کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں۔اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے ذاتی قبضے سے 500 گرام چرس برآمدہوئی، راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے سے زائد کی 107 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام جبکہ ایف 8 اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا...

کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
کراچی : این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کیلیے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ کی جارہی ہے
حیدرآباد ،ایس ڈی اے ایمپلائز ورکرز یونین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیاجارہاہے
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں 2930 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ جیت مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور ان کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق کی فتح ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب مزدور متحد ہوتے ہیں تو وہ ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں کارروائیاں کیں اور 3 انسان اسمگلرز گرفتار کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف جاوید، فیضان اور طیب سہیل شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمات درج تھے۔ حکام کے مطابق ملزم آصف نے شہری کو جرمنی بھجوانے کا جھانسہ دیکر 15 لاکھ، ملزم فیضان نے ملائیشیا بھجوانے کے عوض شہری سے 6 لاکھ اور ملزم طیب سہیل نے برطانیہ بھجوانے کےلیے ایک شہری سے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں...