اسلام آباد: سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
تین سال سے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان علی زیب اور ولید سجاد کو یو اے ای سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے جو سنگین وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کر رکھے تھے۔
ملزمان کو پرواز نمبر ER702 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے پنجاب پولیس کی ٹیموں نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس این سی بی انٹرپول 24/7 دنیا بھر سے رابطے میں ہے اور دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے کی تھی تب پی ڈی ایم ٹولہ مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر اسلام آباد آ دھمکا تھا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7 روپے کم کر کے ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے قوم پر کوئی احسان کر دیا ہو۔ ان عسکری مسخروں کے یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے"۔(جاری ہے)
دوسری جانب اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے۔
40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے عیش وعشرت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لیٹر پٹرول تھا جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو 7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں کہ قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، اس کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، عالمی منڈی کے حساب سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپےسے بھی کم ہونی چاہیے۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کریں۔