غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں نے مظالم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں، ڈاکٹر اے جی انصاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ترجمان جے یو آئی سندھ نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین شرکت کریں گے جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں تاریخ ساز دھرنا دیکر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام سندھ کے ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں نے مظالم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں، اسرائیلی دہشت گرد غزہ کے معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردار مظلوموں کا ساتھ دینے کے بجائے دہشت گردوں کا ساتھ دے رہے ہیں، جے یو آئی کی جانب سے 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد تاریخی مظاہرہ ہوگا جس میں سندھ بھر سے لاکھوں کارکنان و عوام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین جل رہا ہے معصوم بچے تڑپ رہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اس وقت اپنے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین شرکت کریں گے جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں تاریخ ساز دھرنا دیکر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے امن معاہدے کو توڑ کر فلسطینی مسلمانوں پر بمباری شروع کرکے شب خون مارا ہے، غزہ میں جو مظالم ہورہے ہیں وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کیسوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن ہاہو جنگی مجرم ہے جس کو گرفتار کرکے عالمی عدالت میں پیش کیا جائے اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو بند کرایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ جے یو آئی اپریل کو
پڑھیں:
لندن: امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج، فوارے کا پانی سرخ کردیا گیا
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج تھے۔
سوشل میڈیا پر اس علامتی احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر عوامی ہمدردی اور حمایت مل رہی ہے۔
مظاہرین نے عالمی برادری اور بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکے۔