بھارتی کرائم شو سی آئی ڈی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پی پردھیومن کے کردار کی موت کے بعد اب نئے اے سی پی کا کردار کرنے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔

سی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار ‘شیواجی ستم’ نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں پارتھ نے اس طرح کے یادگار اور تاریخی کردار کو سنبھالنے کی بہت بڑی ذمہ داری کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں اس کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے تاہم، اپنے گھر والوں سے اس پر بات کرنے کے بعد انہوں نے یہ آفر قبول کرلی۔اداکار نے کہا کہ پہلے تو ان کے گھر والے سمجھے کہ وہ مذاق کررہے ہیں لیکن بعدازاں انہوں نے یقین کرلیا، گھر والوں نے مجھ پر فخر محسوس کیا، میرا کردار بالکل نیا اور کہانی نئی ہوگی۔پارتھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس شو کا حصہ بنا ہوں۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی کے پرومو میں اے سی پی پردھیومن کی موت نے مداحوں کو خاصہ دلبرداشتہ کیا ہے اور مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پردھیومن کے کردار کو واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سی ا ئی ڈی کی موت

پڑھیں:

بم دھماکے میں مارے جانیوالے ’سی آئی ڈی‘ کے ’ اے سی پی پردیومن‘ کون ہیں؟

مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے مرکزی کی کردار ’ اے سی پی پردیومن‘ کی ’موت‘ نے شائقین کو ناراض کر دیا

سونی ٹی وی مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے مرکزی کی کردار ’ اے سی پی پردیومن‘ کی ’موت‘ نے شائقین کو ناراض کر دیا ہے۔ گزشتہ 27 سال سے یہ کردار ’شیواجی ستم‘ بہت عمدگی کی نبھا رہے تھے۔

Barboza ne cheen li CID ki rooh ????
Ab sirf ek sawal—kya CID tootegi, ya inteqaam ki aag mein aur bhi zyada bhadkegi?

Yeh sirf ek nuksaan nahi… yeh toofaan ki shuruaat hai.

Dekhiye #CID Aaj raat 10 baje, sirf #SonyEntertainmentTelevision par aur Sony LIV par.#SonyTV… pic.twitter.com/x08CbV6krp

— sonytv (@SonyTV) April 6, 2025

ایسے وقت میں جب شائقین ’ اے سی پی پردیومن‘ کی موت کو افواہ سمجھ رہے، اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ یہ کردار نبھانے والے ’شیواجی ستم‘ اپنے ’کردار کی موت‘ کی وجہ سے اس سیریل سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے آئیکن سمجھے جانے والے ’شیواجی ستم‘ کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے شائقین کا کہنا ہے کہ ’آپ نے میراث کو دفن کر دیا ہے‘۔

’ اے سی پی پردیومن‘ کے مرکزی کردار کے ساتھ پیش کی جانے والی ٹی وی سیریل ’سی آئی ڈی‘ 1998 سے پیش کی جا رہی ہے۔ اس سیریل کو دنیا میں طویل عرصے سے جاری شوز میں ایک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ خاموشی تمہاری حفاظت نہیں کرسکے گی‘، شاہ رخ خان کے لیے یہ پیغام کس نے دیا؟

سی آئی ڈی ’کے اے سی پی پردیومن‘، جس کا کردار شیواجی ستم نبھا رہے تھے، کو بظاہر شو میں مار دیا گیا ہے۔ کیونکہ گزشتہ قسط میں ’ اے سی پی پردیومن‘ کو ایک دھماکے میں ہلاک ہوتے دکھایا گیا تھا، تاہم شائقین کا عام خیال یہی تھا کہ اس کا اینٹی کلائمکس ہوگا اور ’ اے سی پی پردیومن‘ جی اٹھیں گے۔

شائقین ایسا اس لیے بھی سوچ رہے تھے کہ ’ اے سی پی پردیومن‘ (شیواجی ستم) اس ڈارما سیریل کی جان تصور کئے جاتے تھے، ان کے اردگرد کتنے ہی کردار آتے جاتے رہے مگر اس سے اس ڈرامے کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑا، مگر اب جب کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بم دھماکے میں مارے جانے والے اس مقبول کردار کو ڈرامے سے نکال باہر کر دیا گیا ہے، تو اس پر ان کے شائقین خاصے برہم ہیں۔

ان کی ’ڈرامائی موت‘ کے بارے میں افواہوں کی تصدیق ٹی وی چینل سونی ٹی وی نے ہفتے کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کی۔ ہفتے کی رات دیر گئے، سونی نے انسٹاگرام پر اے سی پی پردیومن کی ایک تصویر ان الفاظ کے ساتھ شیئر کی، ’اے سی پی پردیومن کی محبت بھری یاد میں ۔۔۔ ایک ایسا نقصان جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا‘۔

تصویری گرافک میں لکھا ہے ‘ایک دور کا خاتمہ۔ اے سی پی پردیومن (1998-2025)’۔

کردار کی موت کی وجہ سے ناراض مداحوں کے ہزاروں تبصرے آ رہے ہیں، جنہوں نے محسوس کیا کہ کردار کی رخصتی شو کے اختتام کا اشارہ ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خاصی بحث جاری ہے۔ لوگ اس سیریل سے ’ اے سی پی پردیومن‘ کی علیحدگی  کو میراث دفنائے جانے سے تعبیر کر رہے ہیں۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا، ’یہ کیا ہے؟؟؟؟ کیا ہمیں واقعی اس پوسٹ کی ضرورت ہے؟ واقعی، آپ اس کردار کو ختم کرنے جا رہے ہیں، ۔۔۔ آپ ہمارے سب سے پسندیدہ کردار کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، ہمارے سب سے مشہور ACP صاحب، نہیں میں اسے قبول نہیں کر رہا‘۔

یہ بھی پڑھیں:لگاتار 20 سال سے بولی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہیں؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ ACP پردیومن کو RIP نہیں ہے، یہ CID کو RIP ہے۔ اور سونی TV کو RIP۔ کیونکہ اس ایک حرکت سے آپ نے صرف ایک کردار کو ختم نہیں کیا، آپ نے ایک میراث کو دفن کر دیا ہے‘۔

کیا ACP واقعی مرگیا؟

سی آئی ڈی کے حالیہ قسط میں ٹیم کو خوفناک مجرم باربوزا (تگمانشو دھولیا) کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو اے سی پی کو اپنے جال میں پھنساتا ہے اور بظاہر انہیں ایک دھماکے میں مار ڈالتا ہے۔

تاہم موت کو اصل میں اسکرین پر نہیں دکھایا گیا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے یہ قیاس کیا کہ کردار شاید واپس آ جائے۔

شیواجی ستم نے بامبے ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے کردار کی ’موت‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ میں نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا ہے اور میکرز کو معلوم ہے کہ شو میں آگے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہر چیز کو اپنی رفتار میں لینا سیکھ لیا ہے اور اگر میرا ٹریک ختم ہوگیا تو میں اس کے ساتھ ٹھیک ہوں، تاہم، مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ میرا ٹریک ختم ہوگیا ہے یا نہیں! فی الحال میں شو کی شوٹنگ نہیں کر رہا ہوں۔

سی آئی ڈی، جسے بی پی سنگھ نے بنایا ہے اور سنگھ اور پردیپ اپپور نے پروڈیوس کیا ہے، 1998 سے سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔ شو نے اس دوران تقریباً 1600 اقساط ٹیلی کاسٹ کیے ہیں اور یہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے سی پی پردیومن سونی سونی ٹی وی سی آئی ڈی شیواجی ستم

متعلقہ مضامین

  • فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی؛ سنی دیول اور امیشا پاٹل کا اہم بیان سامنے آگیا
  • سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟
  • ایشوریا کیساتھ کام کرنے والا وہ اداکار جس کو لوگوں کے ٹوائلٹ بھی صاف کرنے پڑے
  • بم دھماکے میں مارے جانیوالے ’سی آئی ڈی‘ کے ’ اے سی پی پردیومن‘ کون ہیں؟
  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی طبی کارکن کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم
  • ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ نے میری زندگی بدل دی: احد رضا میر
  • عفان وحید کے ساتھ لندن میں کیا ہوا؟ اداکار نے دلچسپ قصہ سنا دیا
  • پانی، پن بجلی منصوبوں کی تکمیل میں واپڈا کا اہم کردار‘ تعاون کریں گے: وزیر آبی وسائل