شوہر کی گرفتاری کا معاملہ، اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
شوہر کی گرفتاری کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پیشی کےلیے نوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نادیہ حسین کو کیس کے حوالے سے ضروری دستاویزات لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔
ایف آئی اے کی جانب سے نادیہ حسین کو موصول ہونیوالی کال سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ادکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین سے مختلف سوالات کرنے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کو ایف آئی اے
پڑھیں:
ندا یاسر نے ٹی وی اور شوہر کا لیپ ٹاپ کیوں توڑا؟
معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کا شمار پاکستان کی مقبول اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
حال ہی میں یاسر نواز نے اپنی بیوی کے غصے سے متعلق کچھ باتیں ٹی وی پر شیئر کی تھیں۔ یاسر نواز نے بتایا کہ ایک بار ان کا ندا سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور وہ غصے تھیں۔
یاسر نواز کے مطابق ’میں نے اس دوران ٹی وی آن کیا اور آواز کو تیز کر دیا، ندا نے اس پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک اسٹیل کی بوتل ٹی وی پر دے ماری، جس سے اسکرین ٹوٹ گئی‘۔
یہ بھی پڑھیں: غصہ آنے پر ندا یاسر کیا کرتی ہیں، یاسر نواز نے مخبری کردی
ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے یاسر نواز نے بتایا کہ ’ندا نے مجھ سے ڈرامے میں ایک اداکارہ کو کاسٹ نہ کرنے کا مطالبہ کیا، جب میں نے انکار کیا تو ندا نے شدید غصے میں آ کر میرا لیپ ٹاپ توڑ دیا‘۔
اب ندا یاسر نے ایک پروگرام میں لیپ ٹاپ توڑنے کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’یاسر نواز نے اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین پر ہیروئن کے ساتھ تصویر لگائی ہوئی تھی، وہ مجھے ایسے جلاتے تھے‘۔ ندا نے کہا کہ ’میں نے لیپ ٹاپ اس لیے توڑ دیا تاکہ یاسر آئندہ مجھے نہ جلائے‘۔
ٹی وی توڑنے سے متعلق ندا یاسر نے کہا کہ ’میں اپنے شوہر سے کسی بات پر ناراض تھی اور صبح میں نے مارننگ شو کے لیے آنا تھا لیکن یاسر نے ٹی وی کی آواز تیز کر دی جس پر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اپنا لایا ہوا ٹی وی ہی بوتل پھینک کر توڑ ڈالا‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مارننگ شو ندا یاسر ندا یاسر غصہ یاسر نواز