WE News:
2025-04-07@15:48:39 GMT

سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟

مشہور کرائم شو سی آئی ڈی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اس کی ایک خاص وجہ سی آئی ڈی کے مرکزی کی کردار شیوا جی ستام ’اے سی پی پردیومن‘ کی موت ہے۔

شیوا جی ستام نے دہائیوں تک اے سی پی پردیومن کا کردار ادا کیا ہے اور اب انہوں نے با ضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کے کردار کا سفر جلد ختم ہو جائے گا اور وہ شو سے کچھ وقت کے لیے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

اے سی پی پردیومن شو سے ایک ڈرامائی موڑ کے ساتھ باہر نکلے ہیں، جس میں انہیں بم دھماکے میں مارا گیا ہے۔ جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اس لازوال کردار کی جگہ کون لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بم دھماکے میں مارے جانیوالے ’سی آئی ڈی‘ کے ’ اے سی پی پردیومن‘ کون ہیں؟

ابتدا میں افواہیں تھیں کہ اداکار پرتھ سمتھان کو اے سی پی پردیومن کی جگہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ تاہم، اب کہا جا رہا ہے کہ پرتھ سمتھان اے سی پی پرادیومن کی جگہ نہیں لیں گے۔ بلکہ، وہ سی آئی ڈی میں ایک نئے کردار ’اے سی پی انشو من‘ کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔

پرتھ سمتھان جو انڈین ڈرامہ سیریل ’کیسی یہ یاریاں‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں اب سی آئی ڈی میں کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ سی آئی ڈی ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سی آئی ڈی کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں اور اس تاریخی کردار کو ادا کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ تھوڑے نروس بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ٹیلی ویژن شو ’سی آئی ڈی‘ اب نیٹ فلیکس پر بھی  نشر ہوگا

اداکار پرتھ سمتھان نے سی آئی ڈی میں کچھ ڈرامہ ہونے کا انکشاف بھی کیا، انہوں نے کہا کہ اب سینیئر افسر دیا اور ابھیجیت نئے اے سی پی کے احکام کو فوری نہیں مانیں گے۔ اس لیے مداح آنے والے دنوں میں ٹیم میں نئے تنازعات کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی، جسے بی پی سنگھ نے بنایا ہے اور سنگھ اور پردیپ اپپور نے پروڈیوس کیا ہے، 1998 سے سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔ شو نے اس دوران تقریباً 1600 اقساط ٹیلی کاسٹ کیے ہیں اور یہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین ڈرامہ اے سی پی پردیومن پرتھ سمتھان سی آئی ڈی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین ڈرامہ اے سی پی پردیومن پرتھ سمتھان سی ا ئی ڈی اے سی پی پردیومن پرتھ سمتھان سی ا ئی ڈی ئی ڈی میں کی جگہ کے لیے

پڑھیں:

آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے  کے لیے خطوط لکھے گئے، مشکل وقت میں وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست نہیں ریاست کانعرہ لگایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اورعہدے ہیں، قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا، شبانہ روز محنت سے مسائل کو حل کرنے  کے لیے جدوجہد کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کاوعدہ پوراکردکھایا، گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کااعتراف ہورہاہے، بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، صنعتی صارفین کیلئے بھی 7روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگیا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کی بدولت عوام کوریلیف فراہمی میں کامیاب ہوئے، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اورفرض ہے، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کاسلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے مل کرآگے بڑھتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سی آئی ڈی اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعد اب نیا اے سی پی کون ؟ نام سامنے آگیا
  • مشہور سیریل سی آئی ڈی کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا اعلان، مداحوں میں غم و غصہ
  • معیشت کی بہتری میں آرمی چیف کا بھرپور کردار ہے، مزید خوشخبریاں آئیں گی، وزیراطلاعات
  • آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عطا تارڑ
  • بم دھماکے میں مارے جانیوالے ’سی آئی ڈی‘ کے ’ اے سی پی پردیومن‘ کون ہیں؟
  • چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزربنگلہ دیش
  • چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش
  • فلسطین کے حق میں پاکستان کی مؤثر آواز، سلامتی کونسل کے کردار پر سوال اٹھا دیا؟