سندھ میں کینالز کے خلاف جے یوآئی ‘جے ڈی اے‘پی ٹی آئی کے دھرنے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی‘ گڈو‘ سکھر (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی نے سکھر بیراج پر (سندھو بچائو، سندھ بچائو) مہم کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ سندھ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر نے دھرنے سے خطاب کیا۔ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ لاڑکانہ میں بھی خیرپور پل پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔ اس کے علاوہ سکھر‘ نوشہرو فیروز‘ سجاول اور دیگر جگہ دھرنے دئیے گئے۔ کراچی میں بھی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی‘ جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے کراچی کیلئے 100 ارب مانگ لیے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی کےلیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی۔
کامران ٹیسوری نے شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگی ہے۔
خط کے ساتھ گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی فراہم کردہ منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔
کامران ٹیسوری نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کراچی کےلیے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے گرانٹ ناگزیر ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کےلیے کردار ادا کرے، وفاقی منصوبوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، کراچی کے شہری مسائل حل کرنا قومی ترقی کےلیے ضروری ہے۔