آج کے دور میں جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر شعبے میں اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے وہیں فنکاروں کو اس کے جدید آرٹسٹک فیچرز کی وجہ سے تحفظات ہیں اور انہی تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک اسکرین رائٹر نے ایپ لانچ کی ہے

2008 میں، اسکرین رائٹر ایڈ بینیٹ نے اے آئی کے بارے میں ایک مضمون پڑھا تھا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنا پہلا اسکرین پلے لکھا تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ایڈ بینیٹ کے تخلیقی سفر میں ایک اہم موڑ کو جنم دیا۔ 

تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایڈ بینیٹ اور ان کے دوست جیمی ہارٹ مین نے اے آر کے کے نام سے ایک ایپ لانچ کی جو کہ انسانی ساختہ آرٹ کو اے آئی کی مداخلت کے خطرے سے بچاتی ہے۔

جیمی ہارٹ مین کا کہنا تھا کہ اے آئی کا دور آگیا ہے اور بہت سارے لوگوں کی نوکریاں لے رہا ہے۔ اس میں ان کی ایپ سختی سے اے آئی کی مداخلتوں کو روکتی ہے۔ کیونکہ یہ ہماری تخلیق ہے.

اور ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہے، کیونکہ ہم اس کے مالک ہیں۔

اے آر کے کو فنکاروں کے آرٹ کو شروع سے لے کر حتمی مصنوعات تک ٹریک کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ایپ کی اضافی خصوصیات جیسے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹس، بائیو میٹرک تصدیق اور بلاک چین کے حمایت یافتہ ٹائم اسٹیمپ ملکیت کی تصدیق میں مدد کرتے ہیں۔ 

ایڈ بینیٹ نے کہا کہ اے آر کے ایپ اس تصور کو چیلنج کرتی ہے کہ فنکاروں کی حتمی مصنوعات ہی اصل قیمت لگائے جانے کے قابل ہیں۔
جیمی ہارٹ مین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایپ انسانی تخلیقی عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت کے عروج کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایڈ بینیٹ اے ا ئی

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے 10ویں ایڈیشن سے قبل نئی کٹ متعارف کرادی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟

کراچی کنگز کی کٹ نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل ہے، جسے دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے، جس کی فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ ہے۔

دی پیس کلب کی جانب سے ڈیزائن کی گئی کٹ میں اس کے بنیادی نیلے رنگ کو شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ٹیم کی مضبوطی اور وقار ہے، جبکہ سرخ پٹیوں کا مطلب توانائی کا احساس دلانا ہے۔

کراچی کنگز کی شرٹ بھی منفرد انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے، جو سادگی اور نفاست کے ساتھ ساتھ پرکشش محسوس ہوتی ہے۔

کراچی کنگز کی نئی کٹ کی شائقین کرکٹ کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں، اور ڈیزائنر کو داد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز 11 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتہائی منفرد پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کراچی کنگز نئی کٹ متعارف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ،جرمانہ ادا کردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ 
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کی تقریب رونمائی ،کھلاڑی نئی جرسی میں متعارف
  • اسرائیلی فوج انسانی ڈھال کے طور پر فلسطینی شاوِش استعمال کر رہی ہے، اسرائیلی فوجی کا انکشاف
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی
  • محکمہ زکوٰۃ و عشر نے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف کرا دی
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا عالمی یوم ضمیرپر پیغام
  • پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان