City 42:
2025-04-07@15:35:08 GMT

پی آئی اے کا کپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پی آئی اے نےکپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہاری مہم شروع کردی،پی آئی اے نے 20پائلٹس جبکہ 40فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیئے۔

’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟

کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50سال ، فرسٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 40سال مقرر کی گئی ہے،پی آئی اے کی جانب سے 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کے لیے بھی اشتہارجاری کر دیئے،فریش امیدوار کی عمر کی حد 25سال جبکہ ائیرہوسٹس کے لیے عمرکی حد 30سال مقرر کی گئی ہے۔

فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فضائی میزبانوں کی پی آئی اے کی بھرتی کے لیے

پڑھیں:

سگریٹ پینے سے کیوں روکا؟ پی آئی اے کی پیرس پرواز میں مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

پیرس: پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر  ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔

عملے اور کپتان کے اصرار پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ مضروب ہوئیں، مسافر نے فلائیٹ اسٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔

کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ کیا اور جہاز کی پیرس آمد پر پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا، فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنل ازم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار
  • قومی ایئرلائن کا 20 پائلٹس، 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • سگریٹ پینے سے کیوں روکا؟ پی آئی اے کی پیرس پرواز میں مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ
  • پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں ہنگامہ، مسافر گرفتار
  • پی آئی اے کا پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ 
  • غزہ میں اسرائیلی بربریت میں مزید درجنوں فلسطینی شہید
  • یمن میں امریکی "بھوت" کی ناکامی
  • ٹرمپ نے یمن پر فضائی حملے کی ویڈیو پوسٹ کردی
  • حماس کی جانب سے اپنے سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق