Express News:
2025-04-07@07:16:09 GMT

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی بی ایل اے کے خلاف شدید احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

بی ایل اے کی جانب سے لسانی بنیادوں پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔

عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور افراد کو اپنے گلے سے لگا کر رکھتے ہیں اور انہیں اپنا حصہ سمجھتے ہیں، لیکن بی ایل اے کی جانب سے پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر کے نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔

مظاہرین نے جعفر ایکسپریس واقعہ میں معصوم جانوں کے قاتلوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ بھی کیا۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ مظاہرین نے افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی ایل اے کے خلاف

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف ’’ ہینڈز آف‘‘ احتجاجی تحریک کا آغاز

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف ’’ ہینڈز آف‘‘ احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا۔

ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

’’ہینڈز آف‘‘ کے نام سے ہونے والے احتجاج میں شہری حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں اور دیگر اداروں کے افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں اور ایلون مسک کی سربراہی میں محکمہ حکومتی کارکردگی کی جانب سے وفاقی ملازمتوں میں کی گئی 200,000 سے زائد کٹوتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام مخالف پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جن پالیسیوں پر چل رہے ہیں وہ دنیا کیلئے خطرہ ہیں،امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں، ایلون مسک کو ملک بدر کیا جائے۔

یورپ میں بھی ٹرمپ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، برلن، فرینکفرٹ، پیرس اور لندن میں مقیم امریکی شہریوں نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی، برلن میں ٹیسلا کے شوروم کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ایلون، چپ رہو، کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کینالز کے خلاف جے یوآئی ‘جے ڈی اے‘پی ٹی آئی کے دھرنے
  • متنازع وقف بل کیخلاف بھارت میں ہنگامے،پولیس تشدد، درجنوں گرفتار یاں
  • وقف بل کے خلاف احتجاج پر 300 مسلمانوں کو نوٹس جاری، مظاہرین پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
  • امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ کی ’تباہ کُن پالیسیوں‘ کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر
  • امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف ’’ ہینڈز آف‘‘ احتجاجی تحریک کا آغاز
  • متنازع وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں ہنگامے، پولیس تشدد، درجنوں گرفتاریاں
  • ٹرمپ حکومت کیخلاف امریکا سمیت مختلف ممالک میں احتجاج، پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ
  • وقف ترمیمی بل پر ملک گیر احتجاج کے چلتے پولیس نے 50 مظاہرین کو حراست میں لیا
  • وقف ترمیمی بل کی منظوری کیخلاف بھارت بھر میں احتجاج