وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نو تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مؤثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لیے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی انسانی اسمگلنگ ا ئی اے
پڑھیں:
منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی روابط کو فروغ دیا جائے: محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں گلف تعاون کونسل کے ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر بحرین، عمان اور کویت کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ گلف تعاون کونسل کے ممالک کے انسداد منشیات فورس کے ڈی جیز بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے گلف تعاون کونسل کے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کو خوش آمدید کہا۔ اے این ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید نے گلف تعاون کونسل کے ممالک کے ڈی جیز نارکوٹکس کنٹرول کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے پاک- گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی کانفرنس منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سرحد پار مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی جانب ایک اہم کاوش ہے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت اور جی سی سی-سی آئی سی سی ڈی کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ، اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔