ارمغان منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کا انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد: ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے۔ سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں انٹرپول کے 193 رکن ممالک میں ارمغان کی مالی سرگرمیوں اور اثاثوں کا سراغ لگایا جاسکے گا۔ایف آئی اے کے مطابق اس نوٹس کے بعد بیرون ملک موجود اکاونٹس سیز کرانے اور قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر بھی رابطے کیے جارہے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلور نوٹس کے منی لانڈرنگ ایف آئی اے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔