رواں ماہ درجۂ حرارت کتنا رہے گا ،کل سے کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔

رواں ماہ درجۂ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول سے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ رواں ماہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رواں ماہ درجہ پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

پڑھیں:

پنجاب کے نجی ا سکولوں کے لیے موسم گرما کی نئی ہدایات جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بہاولپور سمیت صوبے بھر کے پرائیویٹ سکولوں کو آئندہ گرمیوں کے موسم کی تیاری کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

تمام نجی اسکولوں کو اپنے احاطے کو وائٹ واش کرنے اور طلبا اور عملے کے لیے بلاتعطل بجلی اور پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ان ہدایات کا مقصد بچوں کو سخت موسمی حالات سے بچانا ہے جب کہ دن کے اوقات میں موسم گرما کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، ہر ضلع میں محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صورتحال کی نگرانی اور ان ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

وزارت تعلیم نے پنجاب کے تمام اعلیٰ تعلیمی افسران کو باضابطہ خطوط ارسال کر دیے ہیں، جس میں انہیں ان اقدامات کو بلا تاخیر نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثنا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ 28 مارچ کو محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں کے لیے موسم گرما کے اوقات کار پر نظرثانی کی، جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک لاگو ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ اسکول صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک (جمعہ سے 11:30 بجے تک) کام کریں گے۔اسکولوں میں دوسری شفٹ دوپہر 12:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک چلے گی، جمعہ کے اوقات 2:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوں گے۔پہلی شفٹ کے اساتذہ صبح 7:15 سے 1:30 بجے تک ڈیوٹی پر ہوں گے، اور دوسری شفٹ کا عملہ دوپہر 12:00 سے 4:30 بجے تک ڈیوٹی پر ہوگا۔یہ فیصلہ طلباء کے تحفظ اور گرمی کی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر کاشادی کی تقریب میں شاندار رقص،ویڈیووائرل

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: عالمی مارکیٹ میں کس ملک کو کتنا نقصاں ہوا؟
  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
  • پختونخوا میں موسم خشک؛ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • پنجاب میں شدید گرمی؛ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
  • پنجاب کے نجی ا سکولوں کے لیے موسم گرما کی نئی ہدایات جاری
  • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
  • آج بروز اتوار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا
  • ڈاکٹر یونس اور مودی ملاقات، حسینہ واجد کی حوالگی کا امکان کتنا ہے؟
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار