2025-04-07@19:26:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1751
«رواں ماہ درجہ»:
ایک بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے، تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول ؐخدا کے اجداد طاہرینؑ، آل پاکؑ اور اصحابؓ باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں، 1925-25ء سے خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی...
پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی،...
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سرزمینِ غزہ و فلسطین پہ جاری امریکی و اسرائیلی غیر انسانی جارحیت کے خلاف، مظلومینِ غزہ و فلسطین سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد مسجدِ شاہِ خراسان سے نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ...
مائرہ خان ایک نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر میں بہت سے ڈراموں میں نظر آچکی ہیں، وہ ایک بے باک اداکارہ ہیں اور جو کچھ ان کے ذہن میں ہوتا ہے وہ کہنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟ حال ہی میں مائرہ خان ‘ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شریک تھیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ غناعلی کے ساتھ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بڑی لڑائی ہوئی تھی۔ مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ جاپان میں تھیں اور وائی فائی میں...
امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں "اسرائیل مردہ باد" کے عنوان سے ایک عظیم الشان مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پورے صوبہ سندھ سے عوام اسلامی جوش و جذبے اور اُمت کی وحدت کے پیغام کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو تمام مکاتبِ فکر کے اشتراک سے ایک اہم قومی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فلسطین کے مسئلے پر ایک مشترکہ حکمتِ عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے گا۔ امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی...
رواں ماہ درجۂ حرارت کتنا رہے گا ،کل سے کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ رواں ماہ درجۂ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول...
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ موازنے پر اپنا ردِعمل ظاہر کر دیا۔حال ہی میں راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے ساتھ لندن کے ویمبلے ارینا میں پرفارم کیا۔ راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان خان نے کچھ عرصے پہلے ہی اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور شائقینِ موسیقی گلوکار کے بیٹے کا موازنہ لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ویمبلے ارینا میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رات فتح علی خان نے کہا کہ شو ریکارڈ بریکنگ تھا اس پر...
پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول سے بڑھنے کی بھی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250 مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی...
شاہزمان خان کا نصرت فتح علی خان سے موازنہ: راحت فتح علی خان کیا کہتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے کے لیجنڈری نصرت فتح علی خان سے موازنہ کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔پاکستان کے عظیم کلاسیکی اور غزل گو راحت فتح علی خان، جنہیں دنیا بھر میں ان کے مشہور گانوں جیسے ضروری تھا، حبیبی، بول نہ ہلکے، اور اورے پیا کے لیے جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنے بیٹے شاہزمان خان کے ساتھ لندن کے ویمبلے ایرینا میں پرفارم کیا۔ انہوں نے ہزاروں افراد کے سامنے اپنی یادگار پرفارمنس پیش کی اور راحت فتح علی خان کے مداحوں کا جوش و جذبہ اس...
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے گلگت بلتستان وکلا برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلا کے تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے اور وکلا نے 16 اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان اور گلگت بلتستان میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟ چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا باقاعدہ آغاز کل (بروز منگل) سے ہونے جارہا ہے جس میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے اسلام آباد میں ایم ڈی او جی ڈی ایل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہم پاکستان میں منرلز اور مائننگ کی پوٹینشل کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا اجلاس 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں...
عمران یونس: گھربیٹھےگاڑیوں کےپرکشش نمبرآن لائن رجسٹرکرانےکی آخری تاریخ 30اپریل ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری پسندکےنمبرکےحصول کیلئےای آکشن ایپ اورویب پورٹل پررجسٹریشن کرواسکتےہیں،ای آکشن ایپ پرماہ اپریل کیلئےخواہشمندافرادکی رجسٹریشن کاآغازہوچکاہے،پنجاب آئی ٹی بورڈاورمحکمہ ایکسائزپنجاب کےاشتراک سےایپ پررجسٹریشن کاآغازہوا۔ خواہشمندافراد30اپریل تک اپناپسندیدہ نمبرحاصل کرنےکیلئےرجسٹریشن کرواسکتےہیں،ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے،بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے لئے بری خبر، سخت فیصلہ کرلیا گیا چیئرمین پی آئی ٹی بی نے کہا ہے کہ ای آکشن سسٹم کی بدولت شہریوں کوسرکاری دفاترجانےکی ضرورت نہیں۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔ میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ Tagsپاکستان
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے،بیلاروس کے صدرکی خصوصی دعوت پر صدرمسلم لیگ ن نوازشریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگااورمتعدداقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔ Post Views: 1

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، ڈپلومیٹس، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک، ہولی اور عید کے الگ الگ کیک کاٹے گئے
ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، ڈپلومیٹس، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک، ہولی اور عید کے الگ الگ کیک کاٹے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے زیر اہتمام ہندو کمیونٹی کے مقدس تہوار ہولی اور مسلمانوں کے تہوار عید کے سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، رنگارنگ تقریب کا بنیادی مقصد ملک بھر میں بسنے والی مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، جو ڈاکٹر...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ اب عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں نواز شریف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درج کی جانے والی درخواستوں کے مرکزی ڈیٹا بینک کے دفتر ''یورو اسٹیٹ‘‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ 2024 ء میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں جمع کروائی گئی پناہ کی پہلی درخواستوں میں 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ سیاسی پناہ کی پہلی درخواستوں میں کمی کا یہ رجحان 2022 ء کے بعد دیکھنے میں آیا۔ جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی یورو اسٹیٹ کے اعداد وشمار کیا کہتے ہیں یورواسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق 27 رکنی یورپی بلاک کے رکن ممالک میں غیر یورپی یونین ممالک سے آکر...
پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی...
ایک بیان میں سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام، معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی، اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی...
وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل...
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن جانے کا امکان ہے.ذرائع نےبتایا کہ نواز شریف آئندہ ہفتے لندن جائیں گے جہاں ان کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ وہ اووسیز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے۔ لندن میں شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں.اکتوبر 2024 میں سابق وزیر اعظم براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے تھے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ (ن) لیگی صدر کی پرواز صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی لندن کیلیے روانہ ہوئی، وہ...
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط...
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی این پی سربراہ اختر جان مینگل کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈرز ہیں۔ انہیں کوئٹہ میں گرفتار کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہیں انتظامیہ نے تھری ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ترجمان شاہد رند نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو صبح چھ بجے انتظامیہ نے ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کردیا تھا۔ سردار اختر مینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ انتظامیہ اور پولیس نے انہیں واضح بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ...
عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور:وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت...
پوری وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی شناخت کرتے اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں سڑکوں پر متعدد ناکے قائم کیے گئے ہیں اور چابک تلاشی کی مہم جاری ہے۔ اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت بھارتی فورسز کے اعلیٰ حکام نے...

ہم نے 40 برس سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کی مگر پاکستان کو اس کا نقصان ہوا، مولانا عبدالحمید
مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے، یہ سب ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے، فرقہ واریت کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ’را‘ سمیت بیرون ملک کی طاقتیں اس صورت حال کا باعث ہیں، اسکا فائدہ بھی انہی کو پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ خامیاں ہماری بھی ہیں، سیاستدان اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپریشنز کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کئی آپریشنز ہو چکے لیکن دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے جس میں سیاسی عمائدین،...
ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے ۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی میں تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن...
پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی، یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، سیاسی مفادات کےلیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ...
مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوگا اور مجموعی طور 280 پروازوں کیلئے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ 29 اپریل کو شروع ہوگا اور قبل از آپریشن یکم جون تک جاری رہے گا اور اس دوران مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے میں رواں سال 20 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 36 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے...
نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواب شاہ کے تھانے ناصری کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم عمر چانڈیو نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پشاور:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ باجوڑ میں 6، خیبر میں 4، کرک اور ٹانک میں 2، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ،...
اسلا م آباد: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، حالانکہ سپریم کورٹ ان نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے واضح فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے...
پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی...
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔ تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے...
نیوزی لینڈ کیخلاف شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کے طنزیہ جملوں پر بھڑک اُٹھے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا، میچ کے اختتام پر فینز کی جانب سے پاکستانی پلئیرز پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں طنزیہ نشانہ بنایا گیا جس پر آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھڑک اُٹھے۔ آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔ تنقید پر پاکستانی پلئیر کے ردعمل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے جبکہ...
شاہراہ قراقرم کی تعمیر 1966ء میں شروع ہوئی تھی اور 1978ء میں مکمل ہوئی۔ اس سڑک کے پاکستانی سیکشن کی تعمیر کے دوران 778 پاکستانی اور 110 چینی کارکنوں کی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں سے 88 چائنیز چائنہ یادگار میں مدفون ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدوروں اور انجینیئرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چائینہ یادگار دنیور گلگت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے سفارتخانے کے تعاون سے اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں چائنہ یادگار میں مدفون چینیوں کے لواحقین، اوورسیز چائنیز اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چائینیز یادگار پر شمعیں...
گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے خلاف نہیں سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن اگر کسی کو پیپلز پارٹی سے مقابلے کا شوق ہے تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل اپریل میں ہی پاس کرائیں گے۔ گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی اپریل کے مہینے میں گلگت بلتستان اسمبلی سے بھی لینڈ ریفارمز ایکٹ کو پاس کرائیں گے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہم کسی سیاسی...
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی اسکیم کے مقابلے میں کہیں...
مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج...
لاہور (نیوز رپورٹر) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی آلہء کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دشمنان ارض پاک کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے قائدین نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف...
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ اسلام ائمز۔ بر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن...
سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست ریگولر بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ریگولر کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا درخواست کو ریگولر بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ بینچ کو 14 روز میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس پر منشیات برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس...

معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش انکوائری کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ سے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو...
راؤ دلشاد : سربراہ ن لیگ نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا،سربراہ ن لیگ محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورایکسپورٹ بڑھے گی،مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کردیا گیا۔ Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی۔ جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے...
سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت۔اوپن مارکیٹ کے تناسب سے سہولت بازار کے سٹال پرعوام کو 31فیصد ریلیف ملا۔ سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف ملا۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:مہنگائی اور حکومتی ہتھکنڈے عوام کورمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3 ارب 57کروڑ50لاکھ روپے جب کہ ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر2ارب 58کروڑ30لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے۔ سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی۔ 25اضلاع میں قائم 36ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
لاتعداد ایسے علمی موضوعات ہیں جن پر لکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے عنوانات میں الجھایا گیا ہے کہ جن پر جتنے مرضی صفحات کالے کر لیں ان سے کچھ حاصل وصول نہیں ہوتا ہے۔ ٹھیک ہے کہ مذہب، سیاست اور عصری مضامین پر لکھنے سے قارئین کا علمی اور شعوری معیار بڑھتا ہے مگر جب مذہبی مضامین میں تفرقہ ہو اور جمہوریت و سیاست صرف ایک شریف اور بھٹو فیملی یا عمران خان جیسے معروف مگر متنازعہ رہنما کے گرد گھوم رہی ہو تو اس سے علم و آگاہی یا شعور کشید کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہو جاتا ہے۔ دنیا کی کسی بھی ملک اور حکومت میں ایک طبقہ ایسا ہونا چایئے...
(واشنگٹن) – عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آئی ایم ایف کی سربراہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور کہا کہ یہ اقدامات امریکی معیشت کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔ امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد، چین پر...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...

ماہرنگ بلوچ ہماری قوم کی بیٹی ہے، کوئی بھی غیرت مند معاشرہ اپنی بیٹیوں کیساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کرتا، علامہ راجہ ناصر عباس
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔ 3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور 1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے، مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین بازیاب ہوئیں، جبکہ 194 نہ مل سکیں، جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14 بچے نہ مل سکے۔ 3...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اورچائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ پلانٹس سے بھی گفتگو ہو رہی ہے اور جب ان کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی مکمل ہوجائے گی تو جو فائدہ ہوگا اسے عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ذمہ داری سے آگے چلیں، ہمارا فرض ہے جو بوجھ اُٹھا سکتے ہیں اُٹھائیں ، اپنا گھر خود ٹھیک کریں، ریلیف...
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔یہ دورہ 26 اور 27 اپریل کو متوقع ہے، جس کے دوران دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق، آذربائیجان پاکستان میں مختلف ترقیاتی اور تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس میں موٹروے ایم-6، موٹروے ایم-9، اور بدین میں آئل ریفائنری منصوبے شامل ہیں۔پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم-6 اور ایم-9 میں...
NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد...
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی...
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔ اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی...
کراچی (نیوز ڈیسک)جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔ اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات...
یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین نے 26 بلین ڈالرز کے ابتدائی پیکیج تیار کر لیا ہے، جو امریکی اسٹیل اور المونیم پر اپریل کے مہینے میں ہی لاگو کر دیا جائے گا۔ یورپی کمشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا...
گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔ دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کر کے اسے "موراج کوریڈور" کا نام دے دیا۔ اسرائیلی...
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ مائی کلاچی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشے میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے فوری بعد زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے واٹر ٹینکر کو تحویل لے کر ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، جس سے بس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد...
اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔ اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اسکے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت صرف چھ ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پہلے اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت-3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجنز کی ٹیم پنجاب کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر...
جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی...
کولاج فوٹو: فائل وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں امن وامان کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے، جو مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو سنبھالنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے وقف ترمیمی بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے خلاف قانونی اعتبار سے امتیازی سلوک کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بل میں وقف ایکٹ 1995 کی اہم دفعات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو پہلے مسلمانوں کو دوسرے مذہبی برادریوں کی طرح کے حقوق دیتے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان...
اویس کیانی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کارکنان کا قافلہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش روانہ ہوگیا ۔ پی پی نائب صدر لاہور نصیر احمد کی قیادت میں پیپلز پارٹی کارکنان لاہور سے روانہ ہوا، پی پی 145 ٹکٹ ہولڈر حاجی رانا افتخار علی قافلےکےہمراہ ہیں، جبکہ پی پی 165 سینئر نائب صدر غلام حسین کھوکھرقافلےکےساتھ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ لیبر لیڈر حاجی اللہ رکھا بھٹی، مہر ظہیر حسین جتالہ بھی قافلےکےہمراہ ہیں ۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کارکنان وفد گڑھی خدا بخش میں لاہور کا کیمپ لگائیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہوگی ۔

چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ 3 اپریل کو روانہ کی جائے گی،سی آئی ڈی سی اے
بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو دی جانے امداد کی دوسری کھیپ جمعرات کی صبح روانہ کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، کھانے کی چیزیں اورپینے کے پانی سمیت دیگر فوری ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے 15 لاکھ یوآن کی نقد امداد بھی فراہم کی ہے جبکہ یون نان صوبے کی جانب سے 61 لاکھ یوآن مالیت کا ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس وقت تقریباً 30 چینی ریسکیو ٹیموں کے 500 سے زائد ارکان میانمار میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ 2 اپریل کی صبح تک، چینی ریسکیو ٹیموں نے کل 8 افراد کو زندہ...
چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ 3 اپریل کو روانہ کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو دی جانے امداد کی دوسری کھیپ جمعرات کی صبح روانہ کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، کھانے کی چیزیں اورپینے کے پانی سمیت دیگر فوری ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے 15 لاکھ یوآن کی نقد امداد بھی فراہم کی ہے جبکہ یون نان صوبے کی جانب سے 61 لاکھ یوآن مالیت کا ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس وقت...
صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدرآصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا،...
کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔ مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین...
کراچی :صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔ صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی