وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔

نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ چلی جائیں گی جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی بیلاروس سے ترکیہ جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی اور 13 اپریل کو اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم میں متفقہ قرارداد کے بعد واپس آئیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیلاروس کا دورہ اپریل کو کریں گے

پڑھیں:

اوورسیز کنونشن ؛ وزیر اعظم اور نواز شریف کا لندن شیڈول جاری

اسد ملک : وزیر اعظم گیارہ جبکہ  نواز شریف بارہ اپریل کو لندن روانہ ہوں گے  ، نواز شریف اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے 
وزیراعظم شہباز شریف گیارہ سے تیرہ اپریل تک لندن آئیں گے ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی بارہ اپریل کو لندن پہنچیں گے ۔

لندن میں نواز شریف اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے ،نواز شریف دو ہفتے لندن قیام کریں گے 

لندن قیام کے دوران نواز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر؛وارم میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے
  • مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا دورہ لندن کا پلان تبدیل
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے
  • وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے
  • نواز شریف کا مریم کے ہمراہ لندن جانے کا امکان
  • وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع
  • شہباز اور نواز شریف کی لندن روانگی، بڑی سیاسی گیم تیار
  • اوورسیز کنونشن ؛ وزیر اعظم اور نواز شریف کا لندن شیڈول جاری