عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی، یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، سیاسی مفادات کےلیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے کیا حالت بہتر ہے؟ صوبے کا وزیراعلیٰ اور گورنر اپنے گھر جانے کے قابل نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی خان کا علاقہ شام کے بعد حکومت کے اختیار میں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، کراچی شہر کی 40 فیصد آبادی کے گھر پانی نہیں آتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے، اس لیے مسائل قابو میں نہیں آرہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے35 سال تعلق رہا جب تک قانون کی بالادستی کا نعرہ تھا تب تک ساتھ دیا، عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کےلیے آئین اور قانون کا راستہ اپنانا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ

پڑھیں:

17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ترجمان پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، سترہ نشستوں کے ساتھ وزارت عظمی پر قابض ہونے والے شخص کا تین سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، کساد بازاری جبکہ معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے، معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا بیانیہ 8 فروری 2024 کو عوام نے دفن کرکے ووٹ کی پرچی پر ان کے خلاف تاریخی فیصلہ صادر کیا، عوام کے مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈال کر انہیں فارم سینتالیس کی ناجائز، غاصب اور مجرم حکومت قائم کرنا پڑی، ملک پر اس ناجائز طور پر قابض سرکار کے اقتدار کو بچانے کیلئے ننگی وحشت اور ریاستی جبر استعمال کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے، نالائقوں، نااہلوں اور مجرم پیشہ افراد پر مشتمل اس ناجائز حکومت کے تحفظ کیلئے آئین، قانون اور جمہوریت کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا گیا، انہی بے ضمیر کٹھ پتلیوں کے اقتدار کو بچانے کیلئے عدلیہ کو چھبیسویں آئینی ترمیم کی نکیل ڈال کر عدالتوں کو اندھا، گونگا، بہرہ اور اپاہج بنایا گیا، جھوٹ، فراڈ، بےایمانی، ضمیر فروشی اور ٹاوٹی کا کراہت آمیز سرکس چلانے کیلئے عوام سے تمام بنیادی آئینی، قانونی، جمہوری، سیاسی اور معاشی حقوق غصب کرلئے گئے، آج ملک میں مجرم، چور، ڈکیٹ اور دہشتگرد آزاد جبکہ عوام، ان کی زندگیاں اور ان کا مستقبل تاریکیوں کی زد میں ہیں، اس بےایمان وزیراعظم میں ہمت اور شرم ہے تو عوام خصوصا بلوچستان اور پختونوا کے کروڑوں پاکستانیوں کو دہشتگردی اور مسلح گروہوں سے نجات کی ضمانت دے، مہنگائی کو کم کرنے اور معیشت بچانے کا جھوٹ ہانکنے والا مسخرہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر لا کر دکھائے جہاں سے اس نے اقتدار عوام سے چھینا، ذرا سی حیا شہباز شریف میں باقی ہے تو میڈیا کو سچ بولنے اور عوام کو پرامن انداز میں سڑکوں پر نکل کر اپنی کارکردگی کے بارے میں اپنی رائے کے اظہار کا موقع دے، بندکمروں میں جھوٹ بول کر اور کنٹرولڈ، مجبور اور بےبس میڈیا پر انہیں نشر کرکے چیری بلاسم عوام کو اپنے اور اپنی ناجائز سرکار کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں کرسکتے، اس غاصب ٹولے کا یوم حساب قریب ہے، ملک و قوم کے خلاف اپنے ہر جرم کا پورا حساب دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمان سے ملاقات‘ کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہے: شاہد خاقان
  • افغانستان سے مذاکرات صوبائی نہیں، ریاستی سطح پر ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی
  • افغانستان سے مذاکرات صوبائی نہیں، ریاستی سطح پر ہونے چاہئیں: شاہد خاقان عباسی
  • اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ، شاہد خاقان عباسی
  • ملک میں الیکشن چوری ہوں گے تو انتشار پیدا ہوگا، شاہد خاقان
  • شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا، سردار عتیق احمد
  • 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے