جرمنی میں فلسطین کی حمایت کرنیوالے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطین کے حق میں
پڑھیں:
عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے ایف آئی اے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سٹی 42 : عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے تمام زونل ڈائریکٹرز اور ونگز کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالتوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنا سنگین معاملہ قرار دیا گیاہے۔ عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر سینئر افسران کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ مراسلے میں رپورٹ نہ جمع کروانے، تیاری نہ ہونے کی بڑی وجہ متعلقہ افسران کی غیر حاضری قرار دی گئی ہے۔
’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟
عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تنخواہیں روکنے جیسے اقدامات کا امکان ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری سے ای اینڈ ڈی رولز 2020 کے تحت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق فیلڈ یونٹس، زونل ڈائریکٹرز، ونگز کو تمام عدالتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں انویسٹیگیشن آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
ایف آئی اے نے تمام افسران کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر