NEWYORK:

اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں کو متاثر کر سکتی ہے، جو پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ خودکاری اور ملازمتوں کے بے دخلی کے خدشات بھی پیدا کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں ملازمتوں کو متاثر کرنے کا باعث بننے والی ٹیکنالوجیکل تبدیلیوں کے برعکس اے آئی کا اثر زیادہ تر علم پر مبنی شعبوں پر پڑنے کا امکان ہے اور اس سے ترقی یافتہ معیشتیں سب سے زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے نشان دہی کی کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکاری کے فوائد اکثر سرمایہ کو محنت پر فوقیت دیتے ہیں، جو خاص طور پر ترقی پذیر معیشتوں میں عدم مساوات کو بڑھا سکتا ہے۔

رپورٹ میں زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ معیشتیں بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں، انہیں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور حکمرانی کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ مصنوعی ذہانت کو پائیدار ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

یو این سی ٹی اے دی کی سیکریٹری جنرل اکریبیکا گرن اسپان نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں انسانوں کو مرکزی حیثیت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی مصنوعی ذہانت کے فریم ورک کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی اقتصادی ترقی کو فروغ دیتی ہے، یہ مساوی آمدنی کی تقسیم یا جامع انسانی ترقی کی ضمانت نہیں دیتی،2023  میں جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور 5G نے 2.

5 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ بنائی، جس کے اگلے دہائی میں 6 گنا بڑھ کر 16.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ2033  تک مصنوعی ذہانت اس شعبے کی سب سے اہم ٹیکنالوجی بن جائے گی، تاہم، مصنوعی ذہانت کے انفرا اسٹرکچر اور ماہرین تک رسائی ابھی چند معیشتوں میں مرکوز ہے، جہاں صرف 100 کمپنیاں عالمی کارپوریٹ تحقیق اور ترقی کے اخراجات کا 40 فیصد حصہ ہیں، جو زیادہ تر امریکا اور چین میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ہدایات پر فوراً عمل کریں، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ورک فورس کی مطابقت کے لیے اقدامات کریں تاکہ مصنوعی ذہانت نئے صنعتوں اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے۔

رپورٹ میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے کردار کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مصنوعی ذہانت محدود مفادات کے بجائے عالمی ترقی میں معاون ہو۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ مصنوعی ذہانت اقوام متحدہ رپورٹ میں کے لیے

پڑھیں:

اسرائیلی فوج نے ہمارے ہیڈکاورٹر کو جان بوجھ کر آگ لگائی، انروا

مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نگران ادارے انروا نے بیت المقدس میں اپنے دفتر کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اس کے دفتر کو آگ لگائی گئی۔ مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ یہ مکروہ اقدام انروا کے خلاف پچھلے کئی ماہ سے جاری اسرائیلی اشتعال انگیز پالیسی کا تسلسل ہے۔ فریڈرک نے قابض حکام سے اقوام متحدہ کے ایک رکن ریاست اور اقوام متحدہ کے استحقاق اور استثنیٰ کے کنونشن کے ایک فریق کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور سہولیات کے تحفظ کے لیے پابندی کا کا مطالبہ کیا۔ انروا نے خبردار کیا کہ مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کے عملے اور سہولیات کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے کو جنوری 2025ء میں ہیڈ کوارٹر خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ سے صرف مزید خونریزی ہوگی، چینی مندوب
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں، اقوام متحدہ
  • فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑیں گے، بھارتی فلمساز نے خبردار کردیا
  • سستی بجلی، ترقی کی راہ ہموار، روزگار ملے گا: سیاسی رہنما 
  • امدادی اور عالمی اداروں کے کارکنوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
  • چین اور دنیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ہم قدم
  • ایپل کا نئے اے آئی ڈاکٹر پر کام جاری
  • اسرائیلی فوج نے ہمارے ہیڈکوارٹر کو جان بوجھ کر آگ لگائی، انروا
  • اسرائیلی فوج نے ہمارے ہیڈکاورٹر کو جان بوجھ کر آگ لگائی، انروا