غزہ: اسرائیل کا اقوامِ متحدہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 80 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔
اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے۔
شامی صوبے دارالحکومت میں صہیونی حملوں میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عید کے دن نئے کپڑے پہننے والے معصوم بچے اسرائیلی حملوں میں شہید، تصاویر نے دل دہلا دیئے
غزہ: فلسطین میں عیدالفطر کے دنوں بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، جس کے نتیجے میں کئی معصوم بچے شہید ہوگئے۔ یہ بچے نئے کپڑے پہن کر عید منانے کے لیے تیار بیٹھے تھے کہ ان پر بمباری کی گئی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے عید کے کپڑوں میں ملبوس شہید بچوں کی تصاویر جاری کیں، جنہیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by AJ+ (@ajplus)
شہید ہونے والے زیادہ تر بچے 10 سال سے کم عمر کے تھے، جو والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہے تھے۔
ان شہداء میں 10 سالہ دانا ابو سلطان بھی شامل ہیں، جو اپنی سات سالہ بہن حبیبا، چار سالہ بھائی حسن اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ شہید ہو گئیں۔ تصاویر میں دانا کو عید کے نئے کپڑوں اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی عوام نے حملوں کے سائے میں عید نماز ادا کی، جبکہ اسرائیلی فوج کی بمباری عید کے دوسرے دن بھی جاری رہی۔