ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے ۔

 ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی میں تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام ،معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی۔اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ اب عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں نواز شریف نے عوام سے وعدے کیے تھے۔ وہ عوام سے جھوٹے اور کھوکھلے وعدے نہیں کرتے۔ یہ وعدہ تکمیل کو پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک پی ٹی آئی حکومت میں ملک کے ساتھ جو ہوا، وہ سب جانتے ہیں۔ عمران خان چار سال مسلط رہا اور ملک کا بیڑا غرق کر کے گیا۔ بجلی کا ریٹ 45 روپے پر ہم نے نہیں انہوں نے پہنچایا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ جو ملک کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتے، وہ کسی کی ساتھ وفاداری نہیں کر سکتے۔ جو ملک کو توڑنا چاہتے تھے، آج ان کی پوری جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں تیل، آٹا، چینی سب ختم ہو گیا تھا۔ ن لیگ نے ایک سال میں دن رات انتھک محنت کر کے معیشت کو بہتر کیا۔ آج مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، تو عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ملک پر چھائی مایوسی چھٹ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی اور گندم کی خریداری سے متعلق مریم نواز جلد اعلان کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار میں عوام کو ایک ارب سے زائد کا ریلیف دیا۔ شہباز شریف کے دور کے بعد پنجاب میں دوبارہ مفت دوائیں شروع ہو چکی ہیں۔مریم نواز نے ایک سال میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا۔ قیمتوں میں کمی اور استحکام لانا وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ سندھ کا اپنا پانی ہے اور پنجاب کا اپنا، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا ہے۔ اگر پانی کے معاملے پر کسی کو اعتراض ہے، تو سی سی آئی کا فورم موجود ہے۔سی سی آئی اجلاس کوئی بھی وزیر اعلیٰ بلا سکتا ہے، جو جلد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے 2 پولیس افسران کیلیے بین الاقوامی اعزاز

متعلقہ مضامین

  • ’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘
  • سستی بجلی، عوام کو ریلیف دینا مشکل فیصلہ تھا، خالد مقبول صدیقی
  • عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • بجلی سستی کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ‘ قوم کو بھی مبارکباد: خالد مقبول صدیقی
  • وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں کم کر کے ایم کیو ایم کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا، خالد مقبول صدیقی
  • ہماری جدوجہد سے بجلی سستی ہوئی، آئی پی پیز کا آڈٹ کرایا جائے: حافظ نعیم 
  • عوام کو معاشی ریلیف ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے، نواز شریف
  • سستی بجلی، ترقی کی راہ ہموار، روزگار ملے گا: سیاسی رہنما 
  • خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم سے رابطہ، ایم کیو ایم کا مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا