اسرائیل کی اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 80 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کر کے اسے "موراج کوریڈور" کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام پر بھی فضائی حملے کیے۔ شام کے صوبے دارا میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ لبنان میں ہونے والے حملے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، مزید 41 فلسطینی شہید
غزہ(نیوز ڈیسک) دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، اسرائیل کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور پناہ گاہوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ہونے والی بربریت میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دو ہفتوں سے جاری حملوں میں ایک ہزار 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
حملوں سے 320 معصوم بچے بھی لقمہ اجل بنے، 609 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 399 ہو گئی اور ایک لاکھ 14 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
Post Views: 1