اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے  قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے  کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ ہے، پہلے مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی اور اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ پہلی بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے جس پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ایم کیو ایم روز اول سے وزیراعظم سے اس معاملے پر ملاقاتیں کرتی رہی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بھی  بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے۔ انڈسٹری فروغ  پائے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔راولپنڈی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق وزیر ریلوے نے بجلی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا  کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بجلی کے یونٹ سستے ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اسلام آبادسے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ اعلان عوام کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ وزیراعظم کا اعلان عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے،فاروق ستار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔

یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی۔ کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے۔ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، وزیراعظم نے حامی بھری ہے و ہ کراچی میں جلسے سے خطا ب کرینگے۔

(جاری ہے)

کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں۔ ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو نہیں جاتا۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کی لاٹری نکلی۔

اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں ۔ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔بجلی سستی ہونے سے ملک میں صنعت ترقی کرے گی۔عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گااس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے بجٹ میں شرح سود 12 سے کم ہو کر 9 فیصد تک آئے گی۔ لوگوں کو آسان قرضے مل سکیں گے۔ یہ ایک سال کے عرصے میں ایک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کا اثر نچلی سطح فوری طور پر نہیں آئے گا۔بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ متوسط اور عام طبقے کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، نواز شریف
  • وزیراعظم کا بجلی سستی کرنیکا اقدام معیشت کیلیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے، بزنس کمیونٹی
  • وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے،فاروق ستار
  • بجلی: گھریلو صارفین 7.41، صنعتوں کیلئے 7.69 روپے یونٹ سستی
  • بجلی 7 روپے 41 پیسے سستی، وزیراعظم کا معیشت کی بہتری کیلئے سرجری کا اعلان
  • سپیکر قومی اسمبلی کا بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم  
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئی
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع  
  • بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف