خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے انور علی شاہ جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا جم غفیر ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچ آیا۔ اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

150 برس پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔

ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس نے سب کی جان لے لی۔

ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد تمام افراد کی لاشیں نکالیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور لوگوں میں خوف کی فضا قائم ہے۔

ریاستی حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا، 17 افراد زخمی
  • حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • بٹگرام، زمین کے تنازع پر تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
  • بٹگرام: زمین کے تنازع پر تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک
  • عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں، جنید اکبر
  • 150 برس پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء تلف
  • اگر ایران امریکا جوہری مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی تصادم ہوگا، فرانس کا دعویٰ