ہم نے 40 برس سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کی مگر پاکستان کو اس کا نقصان ہوا، مولانا عبدالحمید
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے، یہ سب ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے، فرقہ واریت کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ’را‘ سمیت بیرون ملک کی طاقتیں اس صورت حال کا باعث ہیں، اسکا فائدہ بھی انہی کو پہنچتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ خامیاں ہماری بھی ہیں، سیاستدان اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپریشنز کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کئی آپریشنز ہو چکے لیکن دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے جس میں سیاسی عمائدین، بااثر شخصیات اور علمائے کرام کو یہ ہدف دیا جائے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کریں۔
مولانا عبدالحمید کے مطابق افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، اگر وہ سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے تو ان سے بات کی جا سکتی ہے، ایک جرگہ بھیجا جا سکتا ہے جس میں یہ طے کیا جا سکے کہ سرزمین افغانستان پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ پاکستان تو 40 برس سے ان افغانوں کا مہمان نواز رہا۔ ان کو گلے لگایا، قربانیاں تو پاکستان نے دی ہیں نہ صرف ان پناہ گزینوں کو اپنے ساتھ رکھا بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون ہوتا رہا ہے۔ وہ جو ناراض ہیں ان کو منایا جا سکتا ہے علمائے کرام کو نشانہ بنانے کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کو ابھارنا ہے، کیوں کہ یہی علما اس دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوریاں بڑھ رہی ہیں یہ ختم ہونی چاہییں، دونوں ممالک کی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہم قرآن و سنت کی بات کرتے ہیں جو امن اور بھائی چارے کی بات ہے۔ جو ظلم کے خلاف بات ہے جو تعاون کی بات ہے۔
مولانا کا کہنا ہے کہ نصاب میں تبدیلی کی گنجائش ہر وقت رہتی ہے، اس وقت مدارس میں جدید علوم شامل ہیں دیگر لازمی مضامین کے ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی لازم و ملزوم کردی گئی ہے۔ اے آئی کے کورس کرائے جا رہے ہیں کیوں کہ یہ اس دور کی ضرورت ہیں۔ اگر مدارس کے بچے بھی ترقی کرنا چاہتے ہیں تو جدید علوم کو ضرور حاصل کریں اسکے 2 فوائد ہیں ایک تو ہم آہنگ رہیں گے دوسرا انکا معاش بھی اس سے وابستہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان خیبرپختونخوا مولانا عبدالحمید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان خیبرپختونخوا مولانا عبدالحمید مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ کے خلاف کی بات
پڑھیں:
وزیراعظم کی میانمار میں زلزلے کے نقصان پر اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے میانمار سفارت خانے آمد
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جان و مال کے نقصان پر اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے میانمار سفارت خانے آمد وزیراعظم کی میانمار کے سفیر ونا ہان (Wunna Han) سے ملاقات وزیراعظم کا میانمار میں حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ہم میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، وزیراعظم حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، وزیراعظم میانمار کے سفیر کا وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے، سفیر ونا ہان ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔