جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ جنہوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد دی۔ وفد میں حاجی شاہ مراد ڈومکی، سید محمود شاہ استاد عبدالفتاح ڈومکی، میر گہنور خان سید گلزار علی شاہ، احمد علی خان ٹالانی، رحمدل ٹالانی، منصب علی، حاجی دلدار خان گولاٹو، آل ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر ٹالانی و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام اور یمن و لبنان کے مجاہدین کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس وقت کینالز کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم اس موقع پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور دریائے سندھ پر غیر قانونی کینالز کی تعمیر کو ملکی سالمیت کے لئے نقصاندہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں تسلسل کے ساتھ بدامنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں سے موٹر سائیکلیں چھینی جا رہی ہیں۔ دن دہاڑے مین ڈی سی روڈ پر دکاندار کو عید کے دوسرے دن لوٹا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی جیکب آباد کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ ڈاکو راج کا خاتمہ کریں اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کو جلد برامد کرکے مالکوں کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی جیکب آباد میں نے کہا کہ کرتے ہیں انہوں نے

پڑھیں:

عوام اور افواج کا عزم وطن کو محفوظ بناتا ہے: آرمی چیف

اسلام آباد  (خبرنگار خصوصی)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چیہکان کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی غیر متزلزل لگن اور قوم کی مثالی خدمت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا عزم اور جذبہ نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتا ہے بلکہ پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کامیابیوں کو شہداء اور امن و استحکام کے عظیم نصب العین سے وابستہ پرعزم لوگوں کی قربانیوں سے منسوب کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بچانے کی آخری امید تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
  • علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر محمد مغیری سے ملاقات
  • آج عید کے موقع پر عوام کو ایک ادنیٰ سی خوش خبری سنانے آیا ہوں، وزیراعظم
  • عوام اور افواج کا عزم وطن کو محفوظ بناتا ہے: آرمی چیف
  • غزہ کے مسلمانوں کی طرح پاراچنار کے عوام نے بھی عید حصار میں گذاری، علامہ ریاض نجفی
  • کراچی، عیدالفطر کے موقع پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان نظریاتی پارٹی کا احتجاجی کیمپ
  • عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران
  • کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد
  • لاڑکانہ: بلاول بھٹو کی عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات