لاہور (نیوز رپورٹر) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی آلہء  کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دشمنان ارض پاک کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے قائدین نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سازشیں کی ہیں بلکہ یہ بی ایل اے کے اہم سہولت کار ہیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں۔ سردار اختر مینگل عوام کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ بالکل بھی مخلص نہیں۔ مظاہرے کے شرکاء  نے اپیل کی کہ ماہ رنگ لانگو کے خلاف غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔ مقررین نے کہا، "پاکستانی مزدوروں کا قتل عام اور بی ایل اے کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں پر خاموشی ماہ رنگ لانگو کی وطن دشمنی کا ثبوت ہے۔ ’’مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور تشویشناک حالات کے پیش نظر سخت اقدامات کیے جائیں اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔ پاک افواج کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماہ رنگ لانگو بی ایل اے

پڑھیں:

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

عرفان ملک: وزارت داخلہ کا افغان باشندوں کو واپس بھجوانےکیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک، پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی۔

رپور ٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99ہزار857 ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35ہزار235 ہے۔

لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8ہزار282 ہے، پولیس ، ایف آئی اے اور نادراٹیموں نے افغان شہریوں کے انخلا کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

متعلقہ مضامین

  • وقف ترمیمی بل کی منظوری کیخلاف بھارت بھر میں احتجاج
  • پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے پورازورلگایاگیا،علی امین گنڈاپور
  • افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
  • پنجاب میں عوام کا بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشتگردی کیخلاف احتجاج
  • دہشتگردی ایک فتنہ، اسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے: خواجہ آصف
  • خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف
  • افغان طالبان نے 45 دہشت گرد گروپوں کو پاکستان کیخلاف متحد کردیا، انکشاف
  • امریکہ، ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جارہا: بیرسٹر سیف