Jang News:
2025-04-07@21:08:28 GMT

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فائل فوٹو۔

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر رفعت مختار سے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ 

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے مؤثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رفعت مختار ایف آئی اے

پڑھیں:

 پی این ایس اصلت کی صومالیہ کے قریب کاونٹر پائریسی پٹرولنگ

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیرِ قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی  پیٹرولنگ انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی قیادت میں CTF-151، خلیج عدن، سوکوٹرا گیپ اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے اطراف قزاقی کے خطرات کے پیش نظر، علاقے میں مؤثر بحری موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے تاکہ اہم تجارتی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ پی این ایس اصلت کی اس تعیناتی سے نہ صرف بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ عالمی مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں بحری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کی پاکستان نیوی کی کاوشوں کا بھی عملی مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اہل بیتؑ رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات کی از سر نو تعمیر کی جائے، علامہ ساجد نقوی
  • منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کیخلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
  • محسن نقوی نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہیں دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ
  • قومی اسمبلی اجلاس پیر کو ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
  • ایف آئی اے اور این سی بی انٹرپول کی کارروائیاں، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت
  • نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدہ سنبھال لیا
  •  پی این ایس اصلت کی صومالیہ کے قریب کاونٹر پائریسی پٹرولنگ
  • ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی،ترجمان بلوچستان حکومت