اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی، نادیہ حسین ایف آئی اے طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقلی کے معاملے پر طلب کرلیا اور تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس ان کی جانب سے گھر پر وصول کیا گیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کیخلاف بینک فراڈکی انکوائری جاری ہے، انکوائری کے دوران کئی ٹرانزیکشنز مانیٹر کی گئی، اداکارہ کے سلون میں2 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار رقم منتقل ہوئی، رقم عاطف خان کے اکاؤنٹس سےمنتقل کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بیوٹی سلون لکی ون دوسرا کلفٹن میں واقعہ ہے، تمام رقوم 2019 سے 2022 تک منتقل کی گئی اور اسی عرصے کے دوران بینک فراڈ بھی ہوا۔تحقیقات سے ثابت ہوا اداکارہ شوہر کے فراڈ میں بڑی بینفشری تھی، ان کو تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کال اپ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے نادیہ حسین کی گئی
پڑھیں:
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں 70 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو بھی سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، سلور نوٹس انٹرپول کے ذریعے کمپنی کو بھجوایا جائے گا، ارمغان کے اکاؤنٹس آپریٹر اور اس کے والد کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوجھ گچھ ہوگی۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بنگلے کے ملازمین کے بیان بھی لیے گئے، ارمغان سے کال سینٹر اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کیے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بیانات اور حاصل تفصیلات کی بھی مکمل جانچ کی جائے گی۔