280 پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد عازمین حج کی ٹریولنگ،پی آئی اے نے حج آپریشن کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
280 پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد عازمین حج کی ٹریولنگ،پی آئی اے نے حج آپریشن کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔
اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
جس کے دوران واپس آنے والے عازمین حج کو وطن پہنچانے کے لیے فلائٹس کا مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حج آپریشن کا اعلان پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
پرائیویٹ حج؛ 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد:ملک میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70 ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ٹورآپریٹرز کی جانب سے سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے نتیجے میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد 70ہزار عازمین کی بکنگ نہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف عازمین حج کا کوٹہ بچانے کےلیے خود متحرک ہو گئے اور انہوں نے کوٹہ پورا کرنے میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کو 3دن میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا ٹاسک دیدیا، جس میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12 ہزار 500 کی بکنگ کرائی گئی۔ نجی حج آپریٹرز کی وجہ سے 77 ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز ،سعودی وزارت ، پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا۔ حکومت نے ٹور آپریٹرز کو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔ سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولیات سے متعلق بکنگ کی ڈیڈ لائن 14 فروری رکھی تھی۔