بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گاڑی پر ٹکر کے بعد ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون جیل منتقل
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ٹریفک افسر زخمی
  • بنوں: ڈومیل کاشو پل کے قریب سرکاری گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
  • پشاور:تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کا حملہ,پولیس کی جوابی فائرنگ، حملہ آور فرار
  • روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
  • پشاور میں تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے
  • سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • راولپنڈی میں پولیس ٹیم کو علاقے کی خواتین نے محبوس کرلیا، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی