لاہور ایئر پورٹ پر پیش آنیوالے واقعہ پر پی اے اے کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی42:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز اور تین مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا موقف آگیا۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والا ہر واقعہ اہم ہے۔
ائیرپورٹ پر ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں کام کرتا ہے، تاہم متعلقہ ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔
متعلقہ حکام سے وضاحت کا مقصد صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنا ہے، ائیرپورٹس اتھارٹی تمام مسافروں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا، ابوظہبی سے آنے والی تین خواتین مسافروں کے خلاف تھانہ سرور روڈ پر مقدمہ درج کیا گیا۔
کسٹمز حکام نے کہامسافر خواتین کی جانب سے کمرشل اشیاء کو سمگل کرنے کی کوشش کی گئی ، برقع پوش خواتین نے 24 سیکورٹی کیمرہ اور 40 کلو قیمتی ملبوسات سمگل کرنے کی کوشش کی۔
میٹا نے نیا انقلابی اے آئی ماڈل لاما 4 ریلیز کر دیا ہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، 9 ہزارسے زائد ڈی پورٹ
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم ڈی پورٹ کیے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 9 ہزار 165 ہوگئی۔ مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین ملک بدر
ترجمان کے مطابق لاہور میں 5 جبکہ دیگر علاقوں میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرف بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اے سی سی ہولڈرز سمیت 89 ہزار کے قریب غیرقانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے۔