Islam Times:
2025-04-09@11:35:10 GMT

علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر محمد مغیری سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر محمد مغیری سے ملاقات

ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی اور ایم پی اے شیر محمد مغیری نے جیکب آباد کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، عید کے دوسرے روز دن دہاڑے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک ہندو تاجر کی دکان کو لوٹا گیا جو کہ افسوسناک واقعہ ہے، لوگ غیر محفوظ ہیں۔ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے بجلی کے مسائل اور عوامی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے، اس وجہ سے یہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہونی چاہئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی شیر محمد مغیری نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ عزاداری کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، سید گلزار علی شاہ و دیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود جیکب آباد

پڑھیں:

بابر اعظم پسندیدہ اور عمران خان کی بڑی فین ہوں: ابطحہٰ مقصود

پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر ابطحہٰ مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے خاص لمحات ہیں۔

ابطحہٰ مقصود آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ان دنوں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں ہیں۔

25 سالہ اسکاٹش کرکٹر 8 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

ابطحہٰ مقصود نے لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کا تعلق لاہور سے ہے، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں یہاں واپس آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ان کی وجہ سے مجھے کرکٹ کا شوق ہوا، بھائی اور والد کے ساتھ ہم گھر کے گارڈن میں کرکٹ کھیلتے تھے وہیں سی مجھے کھیل سے لگاؤ ہوا۔

ابطحہٰ نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کبھی نہیں کھیلا، 8 برس کے بعد پاکستان آئی ہوں یہاں رشتے داروں کو مل کر اچھا لگا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں مجھے کھیلنے کا موقع ملا یہ میرے لیے ایک خاص چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ رول ماڈلز ہیں، کنگ آف اسپن شین وارن ان میں سے ہیں، میں شین وارن کی ویڈیوز دیکھتی ہوں جبکہ عمران خان کی بڑی فین ہوں، سابق کپتان میرے اور میری فیملی کے رول ماڈل ہیں۔

ابطحہٰ نے کہا کہ اس وقت بڑا ٹارگٹ یہی ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے جس کے لیے ہم یہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایک اور ورلڈ کپ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میں پاکستان کرکٹ کو دیکھتی ہوں، اس وقت میرے فیورٹ بابر اعظم ہیں، وہ شاندار بیٹر ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • منعم ظفر کی مفتی منیب الرحمان اور علامہ صادق جعفری سے ملاقات، یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت
  • منعم ظفر کی مفتی منیب الرحمان اور علامہ صادق جعفری سے ملاقات، کجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت
  • عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کر دیے جانے کی اطلاعات
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف کی ملاقات
  • اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں دعائیہ مجلس کا انعقاد
  • عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی لسٹ سامنے آ گئی
  • سینیارٹی کا معاملہ: سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث کوئی شہری محفوظ نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بابر اعظم پسندیدہ اور عمران خان کی بڑی فین ہوں: ابطحہٰ مقصود
  • علامہ مقصود ڈومکی کا جیکب آباد میں قیام امن کا مطالبہ