فراڈ کی رقم کی اکاؤنٹ میں منتقلی ، ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد: ایف آئی نے اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سےفراڈ کے کروڑوں روپے منتقل کیے جانے کے الزام میں اداکارہ کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کوطلب کرلیا ہے، اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے اور نادیہ حسین کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نادیہ حسین کے شوہر فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نادیہ حسین ایف ا ئی
پڑھیں:
شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا؛ وجوہات سامنے آگئیں
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔
مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔
مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے خاتون کو عملیات کے بہانے لے جا کر تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔
ملزمان نے زمین کھود کر لاش کو دفنا دیا اور جرم کو چھپانے کے لیے دسمبر 2024 میں مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔ روات پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔