فوٹو: فائل

امن و امان کی بحالی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 9 نئے تھانے قائم کردیے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے تحت کام والی 9 چیک پوسٹوں کو پولیس اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے۔ تھانوں کا درجہ پانے والی 7 چوکیاں بلوچستان اور 2 خیبر پختونخوا میں ہیں۔ 

ایف آئی اے کی 3 شہروں میں کارروائیاں، 3 انسانی اسمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 3 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے۔

کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ گاوی اور انزارکئی کے نام سے دو تھانے قائم کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں چار بان، نور وہاب، بربچہ اور راجے کے نام سے تھانے بنا دیے گئے جبکہ ضلع ژوب میں غزنی، قمر دین کاریز کے نام سے دو تھانے قائم کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پنجگور میں پراگ کوہ کے نام سے ایف آئی اے کا ایک تھانہ قائم کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تھانے قائم ایف آئی اے کے نام سے

پڑھیں:

ایلون مسک اچانک ٹرمپ حکومت سے مستعفی

مسک نے ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ سے اچانک استعفیٰ دے دیا

دنیاکے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” (DOGE) سے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلوچستان اورکے پی میں ایف آئی اےکے 9 نئے تھانے قائم
  • نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت
  • نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر حال میں بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت
  • نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت 
  • کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ
  • ایلون مسک اچانک ٹرمپ حکومت سے مستعفی
  • پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے، نواز شریف
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا
  • بہاولنگر: سلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار