2025-03-06@15:08:06 GMT
تلاش کی گنتی: 32410
«اور کرینہ»:
(نئی خبر)
امت مسلمہ کے غمخوار مصنف ادیب اور کالم نگار شیخ طریقت مولانا محمد مسعود ازہر لکھتے ہیں کہ ’’ایک مسلمان کو تین چیزیں اللہ تعالیٰ سے توڑتی ہیں،زیادہ کھانا پینا۔ لوگوں سے زیادہ میل جول۔ ضرورت سے زیادہ باتیں کرنا۔علامہ ابن القیم زادالمعاد میں لکھتے ہیں، کھانے پینے کی زائد مقدار، لوگوں سے زیادہ میل جول، ضرورت سے زیادہ گفتگو وہ چیزیں ہیں جن سے جمعیت باطنی میں فرق آتا ہے اور انسان اللہ تعالیٰ سے کٹ کر مختلف راستوں پر بھٹکنے لگتا ہے۔(زادالمعاد) یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک اور روزہ نصیب فرمایا جس میں ہم اپنی ان تینوں بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں اور اپنی روح کو پاک کر سکتے ہیں...
بغل میں چھری منہ میں رام رام ، صرف ایک محاورہ نہیں بلکہ’’ ہندوتوا‘‘کی ذہنیت اور پالیسی ہے۔ یقین نہ آئے تو ہندوتوا کے سٹریٹجک گرو یا فلسفی اچاریہ چانکیہ کی کتاب ارتھ شاستر کا مطالعہ کرلیں ، اس کا تمام تر فلسفہ منافقت ، دو رنگی اوردھوکہ دہی پر کھڑا ہے۔وہ جھوٹ اور منافقت کو عظیم فلسفہ کہتا ہےا ور مودی سرکار اس فلسفی کو اپنا باپ ، مہان گرو اور نا معلوم کیا کیا مانتی ہے ، دوسرے لفظوں میں جو حیثیت فتنہ انتشار کے لئے روحونیت کے بانی امام انتشار کی ہے۔ ویسے کوئی زیادہ فرق بھی دونوں میں نہیں ہے ، جھوٹ، منافقت دو رنگی اور دھوکہ دہی دونوں کا طرہ امتیاز اور شناخت ہے ۔ معلوم...
دمشق کی مٹی تاریخ ساز علما و فقہا ء سے لبریز رہی ہے جہاں امام ابوحنیفہ جیسے نابغہ روزگارامام پلے بڑھے تو امام تیمیہ رحمہ اللہ جیسے فقیہ اور محدث نے جنم لیا جو مفکر اور فلسفی کی حیثیت سے مشہور و معروف ہوئے۔ اسی دمشق ہی کی زرخیز مٹی میں673 ہجری میں شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن احمد بن عثمان الذہبی نے ایک خانوادہ علم کے قبیلہ ’’ذہب‘‘ میں جنم لیا۔ چنانچہ اسی نسبت سے الذہبی کے نام سے شہرت پائی اور وقت کے امام بنے۔ امام ذہبی نے تعلیم کی ابتدا دمشق ہی سے کی۔ قرآن کریم کے حفظ کے بعد علوم دینیہ کا ذوق وشوق دل و دماغ میں چرایا اور پھر حدیث، فقہ و...
(گزشتہ سے پیوستہ) مسلمانوں کی کوشش ہے کہ حکومت برطانیہ عیدالفطر اور عید الاضحی پر سرکاری طور پر کرسمس کی طرح چھٹیوں کا اعلان کرے لیکن شائد یہ منزل دور ہے برطانیہ کی جیلوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق کوئی 12 ہزار مسلمان قیدی ہونگے ان قیدیوں کیلئے جیلوں میں باجماعت نماز جمعہ کیلئے ایک سرکاری طور پر امام تعینات ہوتا ہے جیلوں میں پانچ وقت نماز پڑھنے پڑھانے کا بندوبست بھی ہے کسی قسم کی عبادات پر کوئی قدغن نہیں۔ رمضان المبارک میں جیل حکام کی جانب سے سحری اور افطاری کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے۔ متعین امام کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام انتظامات مسلمان قیدیوں کے جذبات ، عقائد کا بھرپور خیال رکھتے...
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ایسا نہیں کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں بدھ کے روز لندن میں ایک مباحثے کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی دوستی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پر بھارتی وزیر خارجہ نے کشمیر میں فریق ثالث کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق نئی دہلی کے اقدامات اور نقطہ نظر کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آزادانہ طور پر فیصلہ کن اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ بھارتی وزیر...
لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹیوں نے گھر سے ایک کروڑ لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ اور اس کی 2 بیٹیوں نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شہری عثمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے۔ ماں اوردونوں بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کرلے جانے کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ مل کر شہری عثمان کے گھر واردات کی۔ پولیس کے مطابق نور فاطمہ اور صبا کریمنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لیجاتے دیکھا تھا۔ گھریلو ملازمہ بن کر واردات کرنے والے گروہ نے 33 تولے سونا اورغیر ملکی کرنسی چوری کی۔ خواتین کا گینگ سات لاکھ روپے بھی...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے میں امن کی صورتحال کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کا چاہتا ہے لیکن افغانستان کی سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان بار ہا اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے۔ شفقت علی خان...
لاہور: اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے...
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کی کارکردگی کا موازنہ کیا جاتا ہے، کے پی میں تعلیم کارڈ 2 سال بعد شروع ہو گا مگر کتاب پر چھاپ دیا گیا، تعلیم کے شعبے میں پنجاب میں 27 ہزار بچوں کو اسکالرز شب دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی جلتی ہے اور پتہ نہیں کتنی چلتی ہے، ڈی آئی خان میں موٹر وے وفاق کا منصوبہ ہے، اس کو اپنے کھاتے میں ڈالا دیا گیا ہے علی امین...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا، کسی ملزم کوامریکا کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔ سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے آج کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز کو پیش کرنے پروڈیکشن ارڈرز جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن گزشتہ کئی اجلاسوں...

پاک امریکا انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، اس میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں۔ ایبی گیٹ حملے کے دہشتگرد شریف اللہ کو وزیراعظم کے ٹوئیٹ کے مطابق پاک-افغان بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ صحافی سوال کر رہے ہیں کہ کس قانون کے تحت شریف اللہ کو امریکا کے حوالے کیا گیا؟ اس بارے میں آپ لوگ وزارت داخلہ سے پوچھ لیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف حکومت کو آنکھوں پر کیوں بٹھایا؟ شفقت...
سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ منگلا اور تربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 دنوں میں پانی مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک مراسلے میں محکمہ آبپاشی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کا خطرہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں ربیع سیزن 2024-25 میں بہت کم بارشیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیےملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘ بارشیں نہ ہونے سے پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں۔ منگلا اور تربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 دنوں میں پانی مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔...
سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل عالم خان ادینزئی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا۔جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے...

’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی‘، بابر اعظم کے والد کا بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ ’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی۔ بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ باس از آل ویز رائٹ۔ یہ بھی پڑھیے’پیسے نہیں ہوتے تھے، میں بابر سے جھوٹ کہتا کہ میں نے کھانا کھا لیا اور بابر مجھ سے‘، والد بابر اعظم ’(بابر اعظم) آئی سی سی کی ٹونٹی 20 آف دا ایئر ٹیم کا رُکن منتخب ہونے اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہوا، کوئی بات نہیں۔ نیشنل ٹی 20 اور پی...
کرکٹ کی دنیا میں نوجوت سنگھ سدھو صرف ایک سابق کھلاڑی ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے کمنٹیٹر ہیں جن کی جملے بازی نے کرکٹ شائقین کو کئی برسوں سے ہنسنے اور سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ اب ان کی مزاحیہ اور انوکھی کمنٹری کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کی کمنٹری کا اپنا ہی ایک انداز ہے۔ وہ جب بھی مائیک پر آتے ہیں، تو ان کے جملے کبھی کیلے کی طرح مڑتے ہیں، تو کبھی تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتے ہیں۔ ان کی کمنٹری سن کر کرکٹ شائقین اکثر سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ ’’یہ کیا کہہ گئے؟‘‘ لیکن تھوڑی دیر...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ، ملک میں خوشحالی آئے گی۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔ عمر ایوب کا...
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے...
اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک متوقع ہے، اس سلسلے میں اہم شخصیات عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے یے آئیں گے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت بھی شامل ہے ۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسی طرح اسد قیصر، اعظم سواتی اور حسن یوسفزئی بھی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت دیگر ممالک کی جانب سے عائد کردہ اعلیٰ محصولات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف انہیں انتہائی غیر منصفانہ قرار دیا بلکہ ان ممالک پر 2 اپریل سے باہمی محصولات کا اعلان بھی کیا ہے، جو امریکی اشیا پر محصولات عائد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بناتے ہیں، تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے تحت، آپ کو ٹیرف ادا کرنا پڑے گا اور بعض صورتوں میں، اس سے کہیں زیادہ۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ ’دوسرے ممالک...
ماہ رمضان میں جہاں گھر گھر سحر و افطار کی تیاریاں ہونے لگتی ہیں وہیں ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں بھی رمضان فوڈ ڈیلز کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جس طرح گھر میں باقاعدہ مینیو بنایا جاتا ہے، بالکل ایسے ہی ریسٹورانٹس اور ہوٹلوں میں بھی بوفے مینیو بنائے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں یوں تو بے شمار ریسٹورانٹس اور فائیو سٹار ہوٹلز افطار بوفے اور افطار ڈیلز آفر کرتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو چند ایسی جگہوں کا بتائیں گے جہاں افطار بوفے اور ڈیلز مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ عثمانی فوڈز: اسلام آباد عثمانی فوڈز ریسٹورانٹس 3850 روپے میں 5 افراد کے لیے افطار ڈیل آفر کر رہا ہے۔ ان کی افطار ڈیل میں کجھور، فروٹ چاٹ، روح افزا،...
اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی بیٹھک؛ عمران خان سے آج کون ملے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک متوقع ہے، اس سلسلے میں اہم شخصیات عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے یے آئیں گے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت بھی شامل ہے ۔ جیل ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) ادارہ امورحرمین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کی ادائیگی کے لئےکھول دیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔(جاری ہے) تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لئے کھولا گیا ہے ان میں گراونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔ مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا، آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی، جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں، اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم منصوبے پر عملدرآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی خود کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہباز شریف نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کیلئے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم منصوبے پر عمل درآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کے لیے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے...
لاہور ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیملی نے چلتی ہوئی قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگیں۔ ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پلیٹ فارم ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کے لئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ اہلکار کی حاضر دماغی اور فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے...
واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات اور ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریٹکلف نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کو شبہ تھا کہ زیلنسکی واقعی امن عمل کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، اسی وجہ سے انٹیلیجنس سپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا"۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے جاسوسی پروازوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، جس سے یوکرین کی دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں پر...
قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔ جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔ مزید...
عطیہ، خیرات، زکوٰۃ، صدقہ اور کسی بھی کسم کی مالی مدد، ان سب کا معاشرے کی تعمیر میں ایک کردار ہے۔ ضرورت مند افراد اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی، اپنے مال کو پاک کرنے، ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور دوسروں کی خوشی اور غمی میں ساتھ دینے کےلیے ہر سال کثیر تعداد میں عطیات دیتے ہیں۔ ان عطیات کا درست استعمال جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ کیوں کہ ایک ضرورت مند کے ساتھ بیسیوں پیشہ ور اور عادی منگتے آگے بڑھ آتے ہیں اور بسا اوقات تو اصل ضرورت مند خالی ہاتھ رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے عطیہ کرنے والی کی امداد حقدار تک نہیں پہنچ پاتی۔ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کےلیے خصوصی اہمیت...
بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے اور اس جوڑے کی ڈیڑھ سال میں طلاق ہو جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے 2010 میں اپنے بلاگ میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ سیف اور کرینہ کی شادی کامیاب نہیں ہوگی اور ان کے معاملات بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما نجومی کا کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال...
پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن میں افغانستان سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔ مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب...
ویب ڈیسک:بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے،مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار...
چین(نیوز ڈیسک)چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی محصولات (ٹیرف) کے خلاف جوابی کارروائی سمیت ’کسی بھی قسم کی‘ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ اگر امریکہ جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ محصولات کی جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کسی اور قسم کی جنگ، ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔سفارت خانے کے ترجمان نے بھی چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کے الفاظ دہرائے، جو ٹرمپ کے محصولات کے نافذ ہونے کے فوراً بعد جاری کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ محصولات کی جنگ، تجارتی جنگ یا کسی بھی قسم کی جنگ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ...
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری مہم کے بعد بیک چینل ہونے والے مذاکرات کو دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹوئٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ صورتحال تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی بہن ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملتی، مجھے ملتی ہے۔ شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان بچپن سے ہی اسکرین کا حصہ رہی ہیں، وہ چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد کامیاب اداکارائیں، بزنس ویمن، بیویاں اور مائیں بن چکی ہیں، دونوں نے اپنے طویل سفر میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شامل ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ منال خان نے دورانِ گفتگو سوشل میڈیا پر ایمن خان کی مقبولیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا...
بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقیت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی۔ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی بریک اپ کی خبر کے بعد سے اس جوڑی کے مداح دل برداشتہ نظر آ رہے ہیں۔ اس جوڑی نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لَو برڈز راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے آگے کی جانب ایک قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ...
سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخارسروہی انتقال کرگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخارسروہی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل(ر) افتخار سروہی 1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔ افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔
جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے پرستاروں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ انھیں ’لیڈی سپر اسٹار‘ نہ کہا کریں۔ 40 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اعزازات اور تعریف انمول ہوتی ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ اداکاروں کو ان کے فن سے دور کر دیتی ہے۔ انھوں یہ بات اپنی جانب سے لیڈی سپر اسٹار کے اعزاز کو ترک کرنے کے فیصلے کے اعلان کے موقع پر کیا۔ واضح رہے کہ نین تارا اپنی فلموں سری راما راجائم، انامیکا، چندرا مکھی، گجینی اور جوان کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ انھون نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر...
سعید احمد: ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی ،حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن پر فیملی نے چلتی ٹرین قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی،خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین سے گر گئی،پلیٹ فارم ڈیوٹی پرموجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کیلئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے اہلکار کی حاضر دماغی ،فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے سے بچالیا،فیملی ٹرین قراقرم کے ذریعے لاہور سے کراچی سفر کرنا چاہتی تھی۔ مسافر خاتون اور اس کی فیملی نے...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ Ansa Awais Content Writer
پاکستان کا صنعتی شعبہ چین، بھارت اور امریکا کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں سے تقریباً دوگنا اور یورپی یونین سے بھی زیادہ قیمت ادا کر رہا ہے، جس سے اس کی برآمدی مسابقت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین ’الیکٹریسٹی 2025- اینالسز اینڈ فارکاسٹ ٹو 2027‘ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت میں 2024 میں بجلی کی اوسط قیمت 6.3 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ، چین میں 7.7 سینٹ، ناروے میں 4.7 سینٹ اور یورپی یونین میں 11.5 سینٹ تھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی سے بھرپور صنعتوں کے لیے بجلی کی اوسط قیمتیں 2024 میں 13.5 سینٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ میں 21 سے زائد نئے ارکان کی شمولیت کے تقریباً ایک ہفتے بعد بھی حکومت ان نئے وزرا اور مشیروں کو قلمدانوں کی تقسیم کے بارے میں متذبذب نظر آتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کچھ نئے وزرا کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طے نہیں ہوا کہ کس کو کون سی وزارت ملے گی۔ اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اتحاد میں سب سے بڑی جماعت ہونے کے ناطے مسلم لیگ (ن) کلیدی وزارتیں حاصل کرنا چاہتی ہے، جن میں کچھ ایسی وزارتیں بھی شامل ہیں جن میں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر پیٹرولیم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) برسلز میں بدھ کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنما شامل ہوں گے۔ حالانکہ ہنگری نے کییف کی حمایت میں بیان کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ان رہنماؤں کے اظہار یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی مدد کے بغیر یورپ اپنا دفاع کیسے ممکن بنا پائے گا؟ یہ میٹنگ دفاعی پالیسی کے فیصلے کے ایک ڈرامائی پس منظر میں ہو رہی ہے۔ یورپ کو خدشہ ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے والا روس یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک پر اگلا حملہ کر سکتا ہے اور موجودہ سیاسی حالات میں...
جمعیت علما اسلام ‘س’ کے سربراہ اور مرحوم مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کے دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے عبدالحق ثانی ان کے جانشین بن گئے ہیں۔ پارٹی نے انہیں بلا مقابلہ والد کی جگہ نیا سربراہ بھی مقرر کردیا ہے۔ 30 سالہ عبد الحق نے ایک ایسے وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے جب ان کا خاندان والد سے محرومی کے غم سے دوچار ہے اور پارٹی بھی انتہائی کمزور پوزیشن پر کھڑی ہے۔ حقانی خاندان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی اچانک موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے عبدالحق ثانی کو جانشین مقرر کیا گیا۔ اور باقاعدہ...
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسم سرد سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، پارہ چنارمیں منفی 2 اور مالم جبہ منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، کاکول میں صفر، چترال ایک ڈگری اور ڈیرہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پشاور شہر کا درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔
بھارتی اداکار اور فلمساز نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کیساتھ پہلی مرتبہ کام کے دوران ان دونوں کے درمیان شروعات میں تنازعات رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل نتن مکیش نے فلم نیویارک کی شوٹنگ کے دوران اپنے اور کترینہ کے درمیان موجود اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سُنا تھا کہ اداکارہ کو ان کی رنگت سے مسئلہ تھا۔ نیل نے بتایا کہ ان کے اور ساتھی اداکارہ کے درمیان شروعات میں اچھا تعلق نہیں رہا وہ دونوں اکثر بحث کرتے تھے کترینہ ان کے سین کے دوران بار بار مداخلت کرتی تھیں جس پر وہ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا مسئلہ ہے بعد میں سُنا کے انہیں میرے...
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے...
گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کے دوران دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد اضافے کے ساتھ 1081 ہوگئی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مانسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جانب سے شائع کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں گزشتہ 17 برسوں کے دوران دہشت گردی کے اہم رجحانات اور نمونوں کا جامع خلاصہ فراہم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دہشت گردی کے اثرات کے لحاظ سے 163 ممالک (دنیا کی آبادی کا 99.7 فیصد) کی درجہ بندی کی گئی ہے، ان اشاریوں میں دہشت گردی کے واقعات، ہلاکتوں، زخمیوں اور یرغمالیوں کی تعداد شامل ہے۔ یہ مسلسل پانچواں سال ہے جس میں...
— فائل فوٹو کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 5 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر رومانہ فرحت نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ سال جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے یومیہ 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ، 2 ہزار کیسز رپورٹ کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پھر سے اضافہ دوسری جانب ایمرجنسی انچارج...
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔ کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔ اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔ دریں اثنا،...
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کیلئے مزید سختیاں اور مشکلات پیدا کر کے تاجروں کو مکمل طور پر بارڈر سے بے دخل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اور سوست بارڈر پر این ایل سی کا قبضہ ہو چکا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی سازش ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمن عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان احسان علی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلتستان کے علماء کرام کو لاپتہ کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، گلگت بلتستان بلوچستان نہیں کہ جسے چاہیں لاپتہ کریں اور ہم خاموش بیٹھیں، بلتستان کے عوام، ماؤں...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔ مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار کئے گئے، دہشتگردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں...
پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ایک بار پھر پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے نال ٹاؤن کے اہم بازار میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد جھلس کر ہلاک اور دیگر دس شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کا اصل نشانہ حکومت نواز ایک مقامی قبائلی رہنما تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما عبدالصمد سمالانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بم بازار میں نصب کیا گیا...
5 مارچ کو ممبئی میں فیڈرل بینک نے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں ان کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر کا اعلان کیا گیا۔ اس برانڈ ایمبیسیڈر کا نام ایونٹ جاری ہونے تک خفیہ رکھا گیا تھا اور صرف ایونٹ میں ہی میڈیا کو یہ معلوم ہوا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ہیں۔ ودیا بالن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بینک کی پہلی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر بہت خوش ہیں۔ ودیا بالن نے بتایا کہ پہلے ان کے والد ان کے مالی معاملات دیکھتے تھے پھر جب ان کی شادی ہونے والی تھی تو انہوں نے کہا کہ ’اب شوہر کو اپنے مالی معاملات سنبھالنے...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔ دہشت گردوں سے...
کیا بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق ہونے والی ہے؟ مشہور نجومی نے پیش گوئی کر دی۔ بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں ایک حیران کن پیش گوئی سامنے آئی ہے جس کے مطابق دونوں جلد علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق ہو جائے گی۔ یہ پیشگوئی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد جس کے دوران کرینہ کپور...
بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے گرفتار کیے جانے والے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کرنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف کا کہنا ہے کہ داعش کمانڈرکےبارے میں پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں، پاکستان کو باور کروادیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور امریکہ سے اچھے تعلقات کیلئے معاملے کو اولین ترجیح دینا ہوگی، ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہمارے معلومات شیئر کرنے پر پاکستان نے جعفر کوجلد گرفتار کرلیا۔ اسی طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ...
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عبد العلیم خان، جن کے پاس اس وقت تین وزارتیں ہیں، وزارت مواصلات اپنے پاس رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی مسلم لیگ (ن) کو بھی لالچ ہے، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی بھی اسی وزارت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں 21 سے زائد نئے ارکان کی شمولیت کے تقریباً ایک ہفتے بعد بھی حکومت ان نئے وزراء اور مشیروں کو قلمدانوں کی تقسیم کے بارے میں متذبذب نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کچھ نئے وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن ذرائع کا کہنا...
عالمی ادارۂ اطفال (یونیسیف) نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے سے لاکھوں انسانوں کے لیے ضروری میڈیکل سروسز بند ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یونیسیف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں وسیع پیمانے پر امداد غزہ پہنچی تاہم 15 مہینوں کی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ ترجمان روزیلا بولین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بندش کے باعث ویکسین اور وینٹی لیٹر سمیت بہت سا ضروری سمان غزہ نہیں پہنچ سکے گا، جس کی وجہ سے قبل از وقت دنیا میں آنے والے بچوں اور اُ ن کے...
پاکستان میں رواں موسم سرما میں بارشیں معمول کے مقابلے میں بہت ہی کم ہوئی ہیں، جنوری تک موسم خشک اور سرد رہنے کے باعث ملک بھر میں پانی کی قلت کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کا شمار ان شہروں میں ہوتا تھا۔ جہاں سردیوں میں بارش کا سلسلہ ایک جمعے سے دوسرے جمعے تک مسلسل چلتا تھا مگر رواں برس اسلام آباد میں بھی بارشیں نہ ہونے کے برابر ہی ہوئی ہیں۔ اس صورتحال پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جارہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو...
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی پوری طرح سے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں بالکل سوچ کے مطابق ہو رہی ہیں اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ لندن کے دوران چیتھم ہاؤس کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو...
امریکا میں غیر قانونی امیگرینٹس کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں جن اہلکاروں کے امریکی ویزا پر پابندی کی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے ان میں امیگریشن اور کسٹمز حکام، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر تعینات اہلکار اور ایسے دیگر اہلکار شامل کیے گئے ہیں جو غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکا بھیجنے میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ وزیر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نائنٹیز کی ٹیم کے آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کے دوران پینل میں شعیب اختر، محمد حفیظ، شعیب ملک اور ثنا میر موجود تھے۔ اس دوران محمد حفیظ کہا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کئی میگا اسٹارز دیے تاہم انہوں نے ہمیں کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا، 1996 میں پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی جبکہ 1999 کے فائنل میں پہنچے اور شکست نے قوم کو جُھکا دیا۔ مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟ سال 2008 میں ایک ایسا واقعہ ہوگیا جس...
واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں فروری میں تین فوجی پروازوں کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا، جب کہ مزید افراد کو وسطی امریکی ممالک بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بدر کیے گئے افراد کو کوسٹا ریکا کے عارضی حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں شدید مشکلات، بدسلوکی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ ایک بھارتی شہری نودیپ سنگھ نے بتایا کہ "ہمیں خود اپنے وطن واپسی کے اخراجات برداشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، دبئی میں کھیلنے کا تجربہ تھا جو کہ ہمارے لیے اچھا رہا۔ لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ یہاں بگ اسکورنگ میچز ہوتے ہیں اور یہی ہماری کوشش تھی، ہمیں بڑی پارٹنرشپ کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی پچ تھی لیکن سیٹ ہونے کے لیے وقت درکار تھا، دوسری اننگز میں یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف رہیں۔ کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دبئی کی کنڈیشنز مختلف ہیں اور ہر ٹورنامنٹ میں مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک سوال پر نیوزی لینڈ...
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچز کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ واضح رہےکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے آج امریکی صدر ٹرمپ افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو امریکا بھی سراہ رہا ہے، کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے یرغمالیوں کے گروپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر حماس کے خلاف دھمکی والی پوسٹ جاری کی۔ کہا حماس تمام یرغمالیوں کو ابھی رہا کرے اور مرنے والوں کی باقیات بھی واپس کرے۔ مزید پڑھیں: اگر کوئی ٹرمپ کی تعریف پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے، سلمان اکرم راجا امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیخلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹویٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال تحریک انصاف کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔ ٹویٹ پر ردعمل نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے اُن رہنمائوں کو پریشان کر دیا ہے جو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فی الوقت آپ اسلام آباد میں ہی قیام کریں ہم آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت پر نالاں اختیار ولی کو یقین دہانی ,مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ کے نئے ارکان کو وزارتوں کا قلمندان سونپنے متعلق صلاح مشوروں میں پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کا معاملہ بھی زیربحث آیا اور اس فیصلے کو اپنی حق تلفی قرار دینے والے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اختیار ولی جو پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست دیکر قومی اسمبلی میں آئے ہیں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تمام تحفظات اور خدشات تفصیل کے ساتھ رکھ دیئے ہیں، جس...
مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت بیان بازی سے بڑھ کر ہے۔ ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروہ ان کی نگرانی میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں اور علاقائی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدامات دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہیں، جس سے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے میں افغان طالبان کے دوغلے پن کا پردہ فاش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات اور انتباہ کے باوجود متنازع علاقے میں تعمیرات اور افغان فورسز آئی اے جی کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے سرحد پار فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق...
امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشتگرد محمد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کیلئے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں، اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے فیڈرل پبلک ڈیفنڈر درکار ہے۔ افغان شہری محمد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے پانچ مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا، شریف اللّٰہ کو نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللّٰہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔ دس منٹ تک جاری ابتدائی سماعت کے موقع پر شریف اللّٰہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا...
اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ ملک میں ایچ آئی وی تشویشناک اضافے کے حوالے سے سینیٹر سرمد علی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ سینیٹر عون عباس پنجاب سے سفر کرنے والے مسافروں کے بلوچستان میں قتل کے واقعے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 میں شرکت کی۔ پاکستان کی سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل( ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردارہے۔ سیاحت کاشعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمارہوتا ہے جو ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ہے۔ 4 سے 6 مارچ تک جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے شو میں "پاکستان پویلین" کا افتتاح کیا۔ افتتاح پر گرین ٹورازم کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستانی سیاحت کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔ پاکستانی پویلین میں روایتی...
نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آرہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں پاکستان کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل...
رپورٹ کے مطابق شریف اللہ نے کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار ال لوگری کی بطور داعش کے رکن کی حیثیت سے شناخت بھی کی ہے جب کہ اس نے داعش کیلئے کئی دیگر حملوں کی خاطر اپنی سرگرمیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کردیا گیا۔ محمد شریف اللہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے 5 مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا اور اسے نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا۔ تفصیلی سماعت پیر کو...
بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار، رائٹر اور اداکار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ اور ممبئی شہر چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو زہریلا قرار دیتے ہوئے ساتھ ہی فلم نگری ممبئی چھوڑ کرجنوبی بھارت شفٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب مستقل طور پر بنگلور منتقل ہوگئے ہیں۔ انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ وہ فلمی دنیا اور اس سے وابستہ لوگوں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انڈسٹری اب بہت ہی زہریلی ہوگئی ہے جہاں ہر کوئی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ 1998 سے فلمی دنیا سے تعلق...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹرمپ کے آنے پر خوش تھا یا اب ان کی جانب سے کی گئی تعریف پر پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے۔ نہ پہلے ایسی کوئی وجہ تھی نہ ہی اب خوش ہونے کی کوئی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کے باہمی تعلقات دوستی یاری کے بجائے مفادات پر چلتے ہیں۔ انہیں ایک شخص مطلوب تھا، سی آئی اے نے نشاندہی کی اور ہم نے اسے پکڑ کر ان کے حوالے کیا اور انہوں نے شکریہ ادا کر دیا۔ مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
اقصیٰ شاہد:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ان پروازوں میں اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروازیں شامل ہیں کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504، کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 123 اور پی ایف 125، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز 208 متاثر ہوئی.اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851، کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز...
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگ بیڈر نے کہا کہ اتوار کو اعلان کردہ امداد پر عائد اسرائیلی پابندیاں شہریوں کی جان بچانے کے لیے کیے جانے والے آپریشنز کو شدید متاثر کریں گی۔ انہوں نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امداد کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر حالیہ اسرائیلی پابندیاں شہریوں کے المیے میں اس طرح اضافہ کر رہی ہیں جو ایک بے مثال انسانی تباہی کی علامت ہے۔ یونیسیف نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس بات کی نشاندہی کی...
ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ روزہ کے مقاصد اور فوائد میں اللہ تعالی نے مومنوں کو متقی بننے کی تلقین کی ہے، تاکہ اہل ایمان کے ذہنوں میں اللہ کی کبریائی پیدا ہو اور وہ اس درجہ پر جب پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر سکیں گے تاکہ اچھے انسان بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ کی ذات نے ایک بار پھر ماہ مقدس رمضان المبارک ہمیں نصیب کیا ہے، جو تمام مہینوں کا سردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہجرت کے دوسرے سال جنگ بدر کے وقت فرض ہوا۔ جس سال روزے فرض...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے ہونیوالے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اَپ ڈیٹ جاری کردیں۔جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کیلئے آرام کا کہا تھا، جس کے باعث وہ گرین شرٹس کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقٓ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر...
نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنز بنائے۔363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے...
لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی شہری اور خاتون سمیت 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔اسٹیبلشمنٹ سے...