نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ  کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنز بنائے۔363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے بعد منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔راچن رویندرا کیریئر کی ابتدائی 5 ون ڈے سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ۔راچن نے 32 ون ڈے میچز میں 1196 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 5 سنچریاں شامل ہیں اور یہ تمام سنچریاں انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس میں بنائی ہیں۔بائیں ہاتھ کے راچن نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے ڈیبیو ٹورنامنٹ کے دوران 3 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ انہوں نے رواں چیمپئنز ٹرافی میں پہلے بنگلادیش او رپھر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کی۔راچن آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں تیز ترین 5 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 13 اننگز میں حاصل کیا۔اس کے علاوہ راچن رویندرا چیمپئنز ٹرافی کے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: راچن رویندرا نے چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا نیوزی لینڈ

پڑھیں:

شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق بیان پر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو جواب دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف اخونزادہ حسین احمد نے کہا کہ شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟ یہ اس ملک میں زیادہ کسی کو پتا نہیں، عمران خان کی وکالت نے انہیں یہاں لا کے کھڑا کیا ہے کہ آج وہ ٹی وی ٹاک شوز پر آکر عمران خان کی بہنوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ناصرف اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں بلکہ پارٹی کے ان ساتھیوں کو بھی ملامت کرتے ہیں جو اب بھی ان سے رابطے میں ہیں، انہوں نے ہی شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات پر اور خان کی فیملی کے بارے میں اتنی بے باکی سے بولنے کے قابل بنایا، یہ تو کم ظرفی کی انتہا ہے کہ جس شخصیت نے آپ کو ایک مقام پر بٹھایا ہو آپ ان کی بہنوں کے خلاف دشنام طرازی پر اتر آئیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ سے مالی امداد اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری علیمہ خانم کے پاس ہے، میرے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت میڈیا پرسنز اور یوٹیوبرز کو متحرک کیا گیا، میں نے عمران خان کو علیمہ خان کی شکایت کی تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ علیمہ خان کا پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء تک میں پی ٹی آئی کا ہیرو تھا اور میرے نام کی جے جے کار ہورہی تھی، اس کے بعد الیکشن ہوگئے اور میں فارغ ہوگیا، الیکشن کے فوری بعد جب یہ سیاسی قیادت باہر آئی تو میں نے عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں شروع کروائیں، جو ان کی پہلی ملاقات ہوئی، پہلی ملاقات میں ہی عمران خان کے سامنے میرے خلاف شکایات کا پنڈورا باکس کھول دیا گیا لیکن میں پہلی بار لب کشائی کررہا ہوں۔

شیر افضل مروت کا الزام ہے کہ مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا بیانیہ علیمہ خانم نے متعارف کروایا اور اس کو ہوا دی کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں، یہ بہت سارے میڈیا پرسنز اور یوٹیوبرز کو بلاکر میرے خلاف کان بھرتی تھیں، وجہ یہ تھی کہ میں نے علیمہ خانم یا بشریٰ بی بی کے گروپس میں کسی ایک کو جوائن کرنا تھا، علیمہ خانم نے مجھے اپنے گروپ میں شامل کرنے کیلئے ہمیشہ سخت رویہ اپنایا، علیمہ خان کی زبان آگ اگلتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے