خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسم سرد سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، پارہ چنارمیں منفی 2 اور مالم جبہ منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

 کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، کاکول میں صفر، چترال ایک ڈگری اور ڈیرہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پشاور شہر کا درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے، اس وقت شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، موسم سرد اور خشک ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ شہر قائد میں ہوا کی رفتار شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی بدستور خراب ہے، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گیارہویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 152 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے سردی رخصت، درجہ حرارت بڑھنے سے متعلق نئی پیشگوئی
  • کراچی؛ ایک دن میں درجہ حرارت 7 ڈگری گر گیا، راتیں سرد ہوگئیں
  • کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔
  • کراچی کی راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں؛ کیا سردی واپس آئے گی؟
  • کراچی میں آج موسم خنک، جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں موسم سرد ؛ میدانی علاقوں میں دھند کا امکان
  • کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں: ماہرِ موسمیات
  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • بلوچستان: بارش و برفباری سے موسم پھر شدید سرد