بابر کے والد بیٹے کیخلاف بولنے والے سابق کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے، اپنی کارکردگی دیکھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔
اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے، میں بابر کا پہلا اور آخری کوچ ہوں، میں بابر اعظم کا ترجمان اور مینٹور ہوں، میں سب سے زیادہ خیرخواہ باپ ہوں۔اعظم صدیق کا کہنا تھا جو چیخ و پکار کر رہے ہیں ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے، پی سی بی کی ویب سائٹ ایک بار دیکھ لیا کریں، عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔خیال رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بری فارم کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپیکر خیبرپختونخوا پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن الزامات، احتساب کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات مکمل
سپیکر خیبرپختونخوا پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن الزامات، احتساب کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن کے الزامات پر احتساب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پر عائد الزامات کے معاملے پر احتساب کمیٹی کے ممبران کے درمیان اختلافات ہیں، ایک ممبر نے سپیکر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا، دوسرے ممبر نے الزامات کو درست قرار دینے پر زور دیا۔دو ممبران کے درمیان اختلاف کے باعث تیسرے ممبر نے فیصلے کا اختیار مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے بابر سلیم سواتی کے معاملے پر آج کئی گھنٹوں تک طویل اجلاس کا انعقاد ہوا، بابر سلیم سواتی نے مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں یا نہیں؟ فیصلہ تیسرے ممبر پر چھوڑ دیا گیا۔بابر سلیم سواتی پر فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام عائد ہے، احتساب کمیٹی کے اجلاس میں سابق سپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے بھی بھرتیوں اور پروموشن کا جائزہ لیا گیا۔